• صارفین کی تعداد :
  • 690
  • 12/1/2013
  • تاريخ :

 ملکي باشندوں کے خلاف آنسو گيس کا غير معمولي استعمال

بحرین میں عوام کے خلاف آنسو گیس کا استعمال

بہت افسوس کي بات ہے کہ تاريخ  کے اس موڑ پر جہاں  دنيا ميں امن  اور آزادي کے دعوے کيے جاتے ہيں وہيں بحرين کے عوام کو غاصب حکومت نے ظلم و ستم کے شکنجے ميں جکڑے ہوا ہے - بحرين کي حکومت کو ايسے ممالک اور عالمي اداروں کي پشت پناہي حاصل ہے جن کے ہاتھ دنيا بھر  ميں قتل ہونے والے معصوم لوگوں کے خون سے رنگے ہوۓ ہيں -

اہلبيت(ع) نيوز ايجنسي کي ايک رپورٹ کے مطابق بحرين کے سياسي رہنماۆں نے آل خليفہ کي طرف سے عوامي مظاہروں ميں غير معمولي آنسو گيس کے استعمال کي شديد مذمت کي ہے-

انساني حقوق کا دفاع کرنے والي تنظيموں اور سياسي ليڈروں نے عالمي برادري سے جنوبي کوريا کي اس کمپني کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کي اپيل کي ہے جس نے آل خليفہ حکومت کو ايک ميلين ساٹھ ہزار آنسو گيس کے گولے فروخت کئے ہيں-

انساني حقوق کے محافظ اور محقق ’’بلامرزاک‘‘ نے کہا ہے کہ بحرين کي حکومت صرف اس صورت ميں سياسي ليڈروں کو آزاد کر سکتي ہے اور بحريني باشندوں کے حقوق واپس لوٹا سکتي ہے جب خود اس کے اتحاديوں برطانيہ اور امريکہ کي طرف سے اس پر دباو پڑے-

انہوں نے مزيد کہا: بحريني حکومت غير معمولي طريقے سے عوامي مظاہروں پر آنسو گيس کا استعمال کرتي ہے-

انہوں نے تاکيد کي: شائع شدہ تصويروں اور ويڈيو کليپوں سے معلوم ہوتا ہے کہ بحريني حکومت روزانہ 9 مرتبہ سے زيادہ ايک گاۆں پر آنسو گيس کي بمبار منٹ کرتي ہے- آل خليفہ صرف اس وجہ سے عوامي بستيوں کو مورد حملہ قرار ديتي ہے چونکہ عوام سياسي گرفتاروں کي حمايت کرتے ہيں-

آل خليفہ کے کارندوں کے ہاتھوں ايک خاتون کے زد و کوب کئےجانے کي ويڈيو کے سامنے آنے کے بعد ملت بحرين برہم ہوگئي ہے- اس ويڈيو کے بعد بحرين ميں بے چين پھيل گئي ہے-

 تسنيم نيوز کے مطابق آل خليفہ کے کارندوں نے ايک گھر پر حملہ کرکے ايک خاتوں کو بري طرح زد وکوب کيا-اس واقعے کي ويڈيو کے سامنے آنے کےبعد ملت بحرين نےاحتجاجي مظاہرے کرکے آل خليفہ کي سرنگوني کے نعرے لگائے- جمعيت الوفاق نے اس واقعے پر رد ظاہر کرتے ہوئے آل خليفہ کےکارندوں کے اقدام کو ان کي اخلاقي پستي کي علامت قرار ديا ہے- جمعيت الوفاق نے کہا  ہےکہ آل خليفہ کے کارندوں کو جب تک ان جرائم پر سزا نہيں دي جائے گي ايسے مجرمانہ اقدامات جاري رہيں گے-قابل ذکرہے آل خليفہ کے کارندوں نے ايک سياسي رہنما کے گھر پر حملہ کرکے انہيں گرفتار کرنے کي کوشش کي ليکن جب ان کي والدہ نے احتجاج کيا تو آل خليفہ کےکارندوں انہيں زد کوب کيا- بحرين ميں آل خليفہ کارندے خواتين اور بچوں کو بھي نہيں بخشتے ہيں- اس وقت دسيوں بچے آل خليفہ کي کال کوٹھريوں ميں قيد ہيں- ملت بحرين اپنے پاماش شدہ حقوق کي بازيابي اور آل خليفہ کي جاہلانہ امتيازي پاليسيوں کےخلاف احتجاج کر رہي ہے-

 

بشکريہ ابنا ڈاٹ آئي آر


متعلقہ تحریریں:

بھکر پاکستان، سازش اور حالات

ميانمار ميں انسانيت سوز مظالم