• صارفین کی تعداد :
  • 522
  • 11/28/2013
  • تاريخ :

صيہوني حکومت، حزب اللہ لبنان کي توانائيوں کا اعتراف

صیہونی حکومت، حزب اللہ لبنان کی توانائیوں کا اعتراف

صيہوني حکومت نے حزب اللہ لبنان کي توانائيوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان بہترين حالت ميں ہے- المنار کي رپورٹ کے مطابق صيہوني ٹي وي چينل دو نے صيہوني فوج کے حوالے سے رپورٹ دي ہے کہ حزب اللہ، اسرئيل کي مشرقي سرحدوں پر سرنگيں کھود کر اس علاقے ميں داخل ہوسکتي ہے اور اسرائيل کے خلاف کاروائياں کرسکتي ہے- صيہوني حکومت کے سکيوريٹي ذرائع نے صيہوني چينل ٹو کو بتايا ہے کہ اس طرح کي سرنگين کھودنا حزب اللہ کے لئے کوئي بڑا کام نہيں ہے اور حزب اللہ کو اس سلسلے ميں کافي مہارت اور تجربہ حاصل ہے- صيہوني حکومت نے نام نہاد سرنگوں کي کھوج کے لئے سرحدوں پر تلاشي کي کاروائياں تيز کردي ہيں- اس رپورٹ کے مطابق لبنان کے ساتھ مقبوضہ فلسطين کے سرحدي علاقوں ميں رہنے والے صيہوني تشويش کا شکار ہوچکے ہيں- صيہوني حکومت کي انٹليجنس سروسز نے کابنيہ کو جو رپورٹ پيش کي ہے اس ميں کہا گيا ہے کہ حزب اللہ آج بہتري حالت ميں ہے اور لبنان ميں حزب اللہ کي مقبوليت ميں اضافہ ہوا ہے-اس رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ تمام دباۆ اور پريشانيوں کےباوجود حزب اللہ کي توانائيوں ميں اضافہ ہوا ہے اوراس کي توانائياں شام کي فوج سے بھي زيادہ ہوچکي ہيں-

 

متعلقہ تحریریں:

لبنان ميں ايراني سفارت خانے کے سامنے  بم دھماکے

اي سي او کا تہران اجلاس