• صارفین کی تعداد :
  • 818
  • 11/26/2013
  • تاريخ :

اي سي او کا تہران اجلاس

تھران میں او آئی سی کا اجلاس

تہران ميں اي سي او ( ايکو ) کے وزرائے خارجہ کا اکيسواں اجلاس شروع ہوگيا- اي سي او کا اجلاس صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحاني کے خطاب سے شروع ہوا- صدر ڈاکٹر روحاني نے اپنے خطاب ميں کہا کہ اي سي او تنظيم کو اپنے عمر کي تيسري دہائي ميں اصلاحات کي ضرورت ہے- انہوں نے کہا کہ اي سي او تنظيم کو قانوني، تنظيمي اور اس طرح کي منصوبہ بندي کي ضرورت ہے جو علاقے اور رکن ملکوں کي ضرورتوں کو پورا کر سکے- انہوں نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران علاقائي قوموں کے مفادات کے حصول کے لئے باہمي احترام کے اصولوں کے مطابق اي سي او تنظيم کے استحکام کو اپني اولين ترجيجات ميں شمار کرتا ہے-انہوں نے کہا کہ علاقائي تنظيموں کے تحت تعاون ايک ايسا پرامن راستہ ہے جس پر چل کر عالمي بحرانوں سے دور رہا جا سکتا ہے- صدر جناب حسن روحاني نے کہا کہ اي سي او تنظيم علاقے کے لئے ايک سنہري موقع پر جس کا کوئي اور نعم البدل نہيں ہے-قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس ميں جمہوريہ آذربائيجان کے وزير خارجہ نے اسلامي جمہوريہ ايران کے وزيرخارجہ کو اي سي او کي صدارت سونپ دي-  اي سي او کے تہران اجلاس ميں علاقائي اور عالمي تنظيموں کے بعض سربراہان اور عہديدار بھي شرکت کررہے ہيں-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

ايران کےسائنسي مقالوں کي اشاعت پر پابندي

ايران پاکستان گيس پائپ لائن منصوبہ

مسائل کا حل باہمي مشاورت سے، حسن روحاني