• صارفین کی تعداد :
  • 3838
  • 12/23/2013
  • تاريخ :

قبور سے تبرک کے بارے ميں سني علماء کي آراء  2

قبور سے تبرک کے بارے میں سنی علماء کی آراء  2

قبور سے تبرک کے بارے ميں سني علماء کي آراء 1

4- تاريخي لحاظ سے ثابت ہے کہ لوگ رسول اللہ (صلي اللہ عليہ و آلہ) اور حمزہ سيدالشہداء (ع) ہي کي قبور سے نہيں بلکہ پورے شہر مدينہ سے تبرک کي نيت سے مٹي اٹھاتے تھے اور روايات ميں بھي ہے کہ مدينہ کي خاک ہر درد کي دوا اور ہر بيماري کي شفا ہے اور جذام (کوڑھ) اور صداع (درد سر) سے حفاظت کا سبب ہے- (1)

رسول اللہ (ص) اور آپ (ص) کے صحابہ کي قبور سے تبرک کے سلسلے ميں مسلمانوں کي سيرت کے علاوہ، تبرک اور حصول برکت کا مسئلہ ايک سنت اور سيرت متشرعہ کے عنوان سے، نہ صرف رسول اللہ (ص) اور آل رسول (ص) کي قبور سے، موجود رہا ہے بلکہ علماء اور دانشوروں کي قبور سے تبرک کے حوالے سے مسلمانوں کے عمل ميں بھي يہ مسئلہ جاري و ساري رہا ہے؛ جيسے:

1- سُبکي کہتے ہيں: سمرقند کے عوام نے بخاري کي قبر سے اس قدر خاک اٹھائي کہ قبر ظاہر ہوگئي اور صورت حال يہ تھي کہ لوگوں کو روکنا محال تھا چنانچہ ايک ضريح جيسي چيز اس پر رکھي گئي- (2)

3- محمد بن مۆمل ـ جو بخاري اور مسلم کا استاد اور اصطلاحي طور پر شيخ الاسلام بھي تھے ـ اور ابن خزيمہ کے شاگرد تھے، کہتے ہيں: ميں اپنے استاد ابن خزيمہ سميت بعض اساتذہ کے ہمراہ طوس ميں علي بن موسي الرضا (عليہ السلام) کي قبر کي زيارت کے لئے گيا- ميرے استاد ابن خزيمہ نے بقعہ متبرکہ کے سامنے اس قدر تعظيم و تواضع و خاکساري کا مظاہرہ کيا ہے ہم سب حيرت ميں ڈوب گئے- (3)

4- حنابلہ کے بزرگ عالم ابو علي خلال، کا کہنا ہے: مجھ پر جب بھي کوئي مشکل عارض ہوتي ہے (بغداد کے محلے کاظميہ ميں) حضرت موسي بن جعفر (عليہ السلام) کي قبر سے متوسل ہوجاتا ہوں اور خداوند متعال ميري وہ مشکل آسان کرديتا ہے- (4)

5- محمد بن ادريس شافعي، ابوحنيفہ کي قبر سے اور احمد بن حنبل محمد بن ادريس شافعي کي قبر سے توسل کيا کرتے تھے- (5)

6- مسلمان ابو ايوب انصاري کي قبر سے متوسل ہوتے تھے اور بارش کي استسقاء (طلب باران) کے لئے ان کي قبر کا سہارا ليتے تھے- (6)

 

حوالہ جات:

1- وفاء الوفا، ج1، ص544

2- سير اعلام النبلاء، ج12، ص467

3- البداية و النهايه، ج14، ص136

4- تهذيب التهذيب، ج7، ص339

5- مناقب ابي حنيفه، ج2، ص199

6- مستدرک حاکم، ج3، ص 518


متعلقہ تحریریں:

دنيا ميں اسلام کي  لازوال قوت

جب قبلہ اول ہيکل سليماني ميں بدل رہا تھا تو تم کيا کر رہے تھے؟