• صارفین کی تعداد :
  • 629
  • 11/20/2013
  • تاريخ :

لبنان ميں ايراني سفارت خانے کے سامنے  بم دھماکے

لبنان میں ایرانی سفارت خانے کے سامنے  بم دھماکے

لبنان کي حکومت نے بيروت ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے سفارتخانے کے سامنے ہونے والے دو دہشتگردانہ بم دھماکوں کے بعد جمعرات کو ملک بھر ميں عام سوگ کا  اعلان کيا ہے- ذرا‏ئع کے مطابق حکومت لبنان نے آج ايک بيان ميں کہا ہے کہ حکومت لبنان ان دہشتگردانہ بم دھماکوں ميں شہيد و زخمي ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردي کے اظہار کےلئے جمعرات کو عام سوگ کا اعلان کرتي ہے- واضح رہے کہ منگل کو بيروت ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے سفارتخانے کے سامنے دو شديد بم دھماکے ہوئےتھے جن ميں تئيس افراد جاں بحق اور ڈيڑھ سو سے زائد زخمي ہوئےہيں- ان بم دھماکوں ميں بيروت ميں ايران کے کلچرل کونسلر ابراہيم انصاري بھي شہيد ہوئے ہيں-

لبنان کے وزير صحت نے ايران کے کلچرل اتاشي کي شھادت کي خبر کي تاييد کر دي ہے- المانر ٹي وي لبنان کے مطابق لبنان کے وزير صحت علي حسن خليل نے آج صبح ايراني سفارتخانے کے باہر ہونے والے بم دھماکے ميں ايران کے کلچرل اتاشي حجت الاسلام انصاري کي شھادت کي خبر دي ہے- حجت الاسلام انصاري آج صبح ہونے والے بم دھماکے ميں شديد زخظکي ہو گئے تھے اور بعد از آں زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے شھيد ہو گئے- اس سے پہلے لبنان ميں ايران کے سفير غضنفر رکن آبادي نے بم دھماکے ميں ايران کے کلچرل اتاشي کے شديد زخمي ہونے کي خبر دي تھي- آخري خبريں آنے تک آج بيروت ميں ہونے والے بم دھماکے ميں 23 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد زخمي ہيں  -

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران

 


متعلقہ تحریریں:

 ايام عزا کے موقع پر عراق ميں دہشتگردانہ کاروائيوں پر انتباہ

عراق: تقسيم، دہشتگردوں کو برسر اقتدار لانے کي سازش