• صارفین کی تعداد :
  • 2335
  • 11/16/2013
  • تاريخ :

ایران میں قمہ زنی کا رواج

ایران میں قمہ زنی کا رواج

سۆال:

ايران ميں قمہ زني کو رواج دينے ميں بيروني قوتوں کے کردار پر روشني ڈاليں؟

 

جواب:

آيت اللہ العظمي مکارم شيرازي فرماتے ہيں:

ميں ايسے ہي نہيں کہہ رہا ہوں کي اجنبيوں کا ہاتھ ہے ان مسائل ميں-  ايک معتبر شخص نے نقل کيا کہ ايک سال محرم ميں ہم نے ديکھا کہ ايک بيروني سفارتخانے کے لوگ آئے اور انھوں نے نئے خنجر اور قمے عزاداروں ميں بانٹ ديئے! سارے نئے، سفيد، چمکدار اور شکل و رنگ کے لحاظ سے بالکل ايک جيسے تھے! اب ہمارا سوال يہ ہے کہ کيا اس بيروني سفارتخانے کا دل ہمارے لئے جلا تھا کہ ہم عزاداري کريں؟ يا نہيں بلکہ وہ سفارتخانہ دکھانا چاہتا تھا کہ يہ لوگ سب وحشي ہيں؟! اجنبي قوتيں اسلام کو توہمات و خرافات کا مجموعہ قرار دينے اور تعليم يافتہ نسلوں کو اسلام سے دور کرنے کي غرض سے خرافات کو دين ميں ملا ديتے ہيں؛ ان مسائل کو جزء دين بناديتے ہيں جو دين کا جزء نہيں ہيں؛ عزاداريوں ميں مداخلت کرتے ہيں؛ عزاداري کي شکل کو تبديل کرتے ہيں- - -  يہ لوگ آتے ہيں اور قمہ‏زني اور زنجيرزني کو رائج کرتے ہيں جو کسي بھي زمانے ميں - ائمۂ معصومين عليہم السلام کے دور ميں نہيں تھے، کو رائج کرتے ہيں تا کہ شيعہ عوام کو دنيا والوں کے سامنے خرافہ پرست کے عنوان سے متعارف کرائيں-  انھوں نے «فتنہ» کے نام سے ايک فلم بنائي ہے يورپ کے ايک ملک ميں جسے انھوں نے مختلف ممالک ميں دکھايا اور کہا کہ آۆ ديکھو کہ يہ مسلمان کون ہيں اور کيا ہيں؟ ديکھو يہ لوگ قاتل ہيں؛ اپنے آپ کو لہولہاں کرتے ہيں! فلم تين حصوں پر مشتمل تھي-  اور اس کا تيسرا حصہ قمہ‏زني سے تعلق رکھتا تھا-  اس حصے ميں قمہ‏زني کي تصويريں دکھائي گئي ہيں؛ ايک شخص اپنے بچے کے سر پر قمہ پھيرتا دکھايا گيا ہے جو خود بھي قمہ‏زني کرتا ہے؛ ان کا سفيد لباس پورا خون ميں ڈوبا ہۆا ہے اور وہ اسے دکھا رہے ہيں!

سيدالشہداء عليہ السلام کي عزاداري افضل القربات ميں سے ہے [ان اعمال ميں سب سے افضل عمل ہے جن کے ذريعے انسان خدا کي قربت حاصل کرتا ہے]؛ کيميا ہے؛ حلّ مشکلات کا وسيلہ ہے؛ مگر ايسے اعمال نہيں جو لوگوں کو اسلام سے دور کرديں- (1)

 

حوالہ جات:

1- حرم حضرت معصومہ سلام اللہ عليہا ميں حضرت آيت اللہ العظمي مکارم شيرازي کے خطاب سے اقتباس  9 رمضان المبارک 1430-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

واقع کربلا کے موقع پر رونما ہونے والے واقعات کا خاکہ