• صارفین کی تعداد :
  • 1067
  • 11/10/2013
  • تاريخ :

پاکستان ميں فرقہ واريت

پاکستان میں فرقہ واریت

پاکستان ميں فرقہ واريت  ايک خطرناک آفت بن چکي ہے جو معاشرے کو بري طرح سے نقصان پہنچا رہي ہے - اس لعنت سے چھٹکارا  پانے کے ليۓ تمام حکومتي  سطح کے لوگ اور معاشرے کے صاحب عقل افراد  سر جوڑ کر بيٹھے نظر آتے ہيں  مگر پھر بھي اس لعنت سے چھٹکارا ممکن نظر نہيں آتا ہے اور تمام طرح کي کوششوں کے باوجود ايسے واقعات رونما ہو جاتے ہيں جن سے نفرت کا ماحول پيدا ہو جاتا ہے - ہر سال حکومت کي کوشش ہوتي ہے کہ محرم الحرام ميں سيکورٹي کے خاص اتنظامات کيے جائيں تاکہ امن و امان کي صورتحال کو برقرار رکھا جاۓ اور کوئي بھي ايسا واقعہ رونما نہ ہو جس سے ملک افراتفري کا شکار ہو - سني اور شيعہ مکتب فکر ميں  اختلاف اپني جگہ  برقرار ہے  مگر ان اختلافات کا فائدہ اٹھا کر ملک  ميں دہشتگردي کے واقعات پھيلانے کے پيچھے کوئي اور ہي قوّت محسوس ہوتي ہے -  اکثر اوقات دہشتگردي کے واقعات ميں نامعلوم افراد ملوّث ہوتے ہيں - ان نامعلوم افراد کا تعلق کس مذھب سے ہوتا ہے يا ان کي پشت پناہي کون کرتا ہے ؟ اس سب باتوں کو سمجھنے کي ضرورت ہے -

اس سال بھي حکومت کي تمام تر کوششوں اور دعووں کے باوجود دہشتگردي کے واقعات رونما ہو رہے ہيں - حاليہ واقعہ ميں جہاں پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کي دوامام بارگاہوں پر دھشتگردوں نے فائرنگ کي جس کے نتيجے ميں 3 افراد شھيد ہو گئے- فائرنگ کے واقعات نماز فجر کے وقت پيش آئے- جب نامعلوم افراد نے پہلے محلہ مومن پورہ ميں واقع امام بارگاہ قصر ابو طالب ميں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کي جس سے امام مسجد مولانايوسف اور امانت علي موقع پر ہي شھيد ہوگئے-عيني شاہدين کا کہنا ہے کہ دھشتگردوں نے امام صاحب کو فائرنگ کا اس وقت نشانہ بنايا جب وہ تلاوت قرآن پاک کررہے تھے- فائرنگ کا دوسراواقعہ شاہ رخ کالوني ميں واقع امام گاہ قصر ذينبيہ کے اندر پيش آيا- جس ميں موذن سيد جاويد شاہ شھيد ہوگئے- فائرنگ کے بعد دھشتگرد فرار ہوگئے-اس موضوع پرپاکستان ملي يکجہتي کونسل کے صدراوراہلسنت عالم دين صاحبزادہ ابوالخيرمحمد زبيرسے رابطہ قائم کر کے پہلے جب يہ جاننے کي کوشش کي کہ حکومت نے تومحرم الحرام کے موقع پر فل پروف سکيورٹي کے انتظامات  کرنے کا دعوي کيا تھا ليکن اس کے باوجود آج کا يہ دلخراش واقعہ رونما ہوا  - کون  يہ سب کچھ کر رہا ہے- ( جاري ہے )

 

شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان

متعلقہ تحریریں:

علاقائي ممالک ميں امريکي دہشتگردي

طالبان اور علاقائي  دہشتگردي