• صارفین کی تعداد :
  • 641
  • 11/4/2013
  • تاريخ :

حکومت پاکستان اور طالبان کے درميان مذاکرات کي صورت حال

حکومت پاکستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی صورت حال

جماعت اسلامي پاکستان کے امير منور حسن نے کہا ہے کہ طالبان ليڈر حکيم اللہ محسود کي ہلاکت کے باوجود اس گروہ کے ساتھ مذاکرات کا عمل بند نہيں ہونا چاہيئے اور يہ مذاکرات انجام پانے چاہيئيں- انھوں نے اسلام آباد ميں ايک پريس کانفرنس ميں کہا  کہ پاکستان کي صورت حال بہتر بنانے کيلئے طالبان گروہ کے ساتھ فوري طور پر مذاکرات شروع کئے جانے چاہيئيں- جماعت اسلامي پاکستان کے امير منور حسن نے کہا کہ طالبان ليڈر حکيم اللہ محسود کي ہلاکت کوئي غير متوقع نہيں تھي تاہم امريکہ نے اس وقت يہ کام کرکے طالبان گروہ کے ساتھ امن مذاکرات کا عمل متاثر کرنے کي کوشش کي ہے-حکومت پاکستان اور طالبان گروہ کے درميان يہ مذاکرات کل ہونے والے تھے مگر امريکي ڈرون حملوں ميں طالبان ليڈر حکيم اللہ محسود کي ہلاکت سے مذاکرات کا عمل وقتي طور پر رکا ہوا ہے-

 

 

متعلقہ تحریریں:

علاقائي ممالک ميں امريکي دہشتگردي

ايران، گيس پروجکٹ پر پاکستان کا اصرار