• صارفین کی تعداد :
  • 508
  • 11/5/2013
  • تاريخ :

طالبان کو امريکي پشت پناہي

طالبان کو امریکی پشت پناہی

پاکستاني وزير داخلہ  نے کہا کہ تحريک طالبان کے 37 گروپس اس وقت کام کر رہے ہيں اگر چھوٹے گروپس بھي شامل کريں تو 50 بن جاتے ہيں- اس ميں بين الاقوامي انٹيلي جنس بھي ملوث ہے- ميں صدق دل سے سب کچھ قوم کے سامنے رکھنا چاہتا اور سرخرو ہونا چاہتا ہوں- پہلا قدم آگے بڑھنے والا تھا تو يہ واقعہ ہو گيا- انہوں نے کہا کہ اگر حکيم اللہ محسود ٹارکٹ تھا جب وہ افغانستان گيا تب اسکو کيوں نہ چھيڑا گيا- حکيم محسود کا تو آپ نام بھي نہ ليتے تھے- جب مذاکرات کي بات کي تو حملہ کر ديا گيا- طالبان کے بھي بے گناہ لوگ مر رہے ہيں- مدرسوں ميں بزرگ مر رہے ہيں- خواتين مر رہي ہيں جن لوگوں کي وجہ سے جنگ شروع کي وہاں امن ہے- امريکا ميں امن ہے، ہم نے کون سا قصور کيا ہے کہ ہم امن کي کوششيں کريں اور آپ حملے کريں- بطور مسلمان جو ميں جانتا ہوں امن کي راہ تلاش کرنا افضل ترين کام ہے، يہاں بھي لوگ بہت شہيد ہوئے، مساجد ميں حملوں ميں شہادتيں ہوئيں، فوج کے افسران و جوان مارے گئے ليکن امن کي خاطر صبر سے کام ليا گيا- اسلام ظلم کي اجازت نہيں ديتا- پاکستان کي سياسي قيادت اور عوام نے دکھ اٹھائے، افواج نے درگزر سے کام ليا- عوام نے ماۆں نے امن کيلئے درگزر سے کام ليا- پاکستان نے برداشت کيا- پوري قيادت نے برداشت کيا- پاکستان کي وزيراعظم نے جان کا نذرانہ ديا جو قوم کا اثاثہ تھيں ليکن برداشت سے کام ليا گيا- اس مشکل وقت پر برداشت سے کام ليا جائے جو امن نہيں چاہتا- خواہ کوئي بيروني يا اندروني طاقت ہو اسے سوچنا چاہئے- امن کيلئے ہميں ملکر کردار ادا کرنا ہے ورنہ فوجي آپريشن تو آسان ترين کام ہے- امن کو راستہ ديا جائے- انہوں نے کہا کہ حاليہ ہونے والے ڈرون حملے کے حوالے سے ہم نے پانچ فيصلے کئے ہيں کہ ساري صورتحال کے حوالے سے سياسي قيادت کو اعتماد ميں لے کر ساري صورتحال سے آگاہ کيا جائيگا- قومي سلامتي کونسل کي کابينہ کميٹي کا اجلاس بلايا جائے جس ميں امريکا کے ساتھ تعلقات پر نظرثاني کي جائے جس ميں نيٹو سپلائي بند کرنے سميت تمام پہلو کا جائزہ ليا جائے- انہوں نے کہا کہ سلامتي کونسل کے 5 مستقل ممبران سے رابطہ کرکے معاملہ سلامتي کونسل ميں اٹھايا جائيگا- انہوں نے کہا کہ يہ نازک مرحلہ ہے- پاکستان کے مستقبل کا مرحلہ ہے- ڈرون حملہ امن پر حملہ ہے- ہم افغانستان پر بھي امن کي حمايت کرتے ہيں- انہوں نے کہا کہ يہ ناقابو صورتحال ہے جس ميں غيرملکي انٹيلي جنس ملوث ہے- انہوں نے کہا کہ جب لطيف اللہ محسود کو اٹھايا گيا- ايساف فورسز نے گرفتار کيا ہم نے امريکا سے مانگا تو انکار کر ديا گيا کہ آپ کے حوالے نہيں کر سکتے- اس ميں ايجنسياں ملوث ہيں- کس نے کيا گيم کي ہے کتنا پيسہ ليا ہے نہيں ابھي بتا سکتا-

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان نے امريکا کي جانب سے گزشتہ روز کئے جانے والے ڈرون حملے پر ايک بار پھر اپني شديد تشويش اور اضطراب کا اظہار کيا ہے اور اس ضمن ميں ہفتے کو پاکستان ميں امريکي سفير رچرڈ اولسن کو دفتر خارجہ طالب کيا گيا اور سيکرٹري خارجہ جليل عباس جيلاني جو امريکا کے لئے نامزد سفير بھي ہيں نے پاکستان کے قبائلي علاقوں ميں ڈرون حملوں پر پاکستان کي حکومت اور عوام کے ردعمل سے آگاہ اور شديد احتجاج کيا- احتجاجي مراسلہ بھي امريکي سفير کے حوالے کيا گيا- وزارت خارجہ کي جانب سے جاري ايک بيان ميں بتايا گيا ہے کہ پاکستان نے اپني سرزمين پر ڈرون حملوں سے متعلق تسلسل کے ساتھ يہ مۆقف اختيار کيا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کي خودمختاري اور سالميت کے علاوہ بين الاقوامي قوانين کي بھي خلاف ورزي ہيں- پاکستان امن کے لئے جو کوششيں کر رہا ہے يہ حملے ان کو نقصان پہنچا رہے ہيں- ڈرون حملوں سے ہميشہ پاکستان کي کوششوں کو نقصان ہوا ہے- حکومت پاکستان نے ڈرون حملوں کے بارے ميں امريکي انتطاميہ اور اقوام متحدہ سے بھي احتجاج بھي کيا ہے- بيان ميں کہا گيا ہے کہ حاليہ ڈرون حملے نے پاکستان اور طالبان کے درميان ہونے والے مذاکرات پر منفي اثرات مرتب کئے ہيں- تاہم حکومت تحريک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاري رکھنے کے بارے ميں پرعزم ہے- اس تناظر ميں امريکي سفير کو وزارت خارجہ طلب کر کے ان سے احتجاج کيا گيا ہے-

 

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں:

صدر کرزئي اور طالبان کے درميان مذاکرات متوقع

خيبر ايجنسي ميں جاري آپريشن کے دورن 15 افراد ہلاک