• صارفین کی تعداد :
  • 744
  • 11/2/2013
  • تاريخ :

عراق: تقسيم، دہشتگردوں کو برسر اقتدار لانے کي سازش

عراق: تقسیم، دہشتگردوں کو برسر اقتدار لانے کی سازش

مجلس اعلائے اسلامي عراق کے سربراہ سيد عمار حکيم نے کہا ہے علاقے کے بعض ممالک عراق کے صوبہ الانبار اور نينوا ميں ترکي کي سرحد تک دہشتگردوں کي حکومت قائم کرنا چاہتے ہيں- کل العراق نامي نيوز ايجنسي کے مطابق سيد عمار حکيم نے کہا کہ علاقے کے بعض ممالک يہ سازش کر رہے ہيں کہ شام اور ترکي کي سرحد سے ملے علاقے ميں دہشتگردوں کي حکومت قائم کرکے شام اور عراق کے علاقوں  پر کنٹرول قائم کرليں- سيد عمار حکيم  نے کہا کہ عراق کے جنوبي علاقوں ميں ہونے والے دہشتگردانہ واقعات ميں عوام کي بڑي تعداد کو نشانہ بنايا جاتا ہے جبکہ نينو اور الانبار صوبوں ميں سرکاري عمارتوں کو ہدف بنايا جا رہا ہے کيونکہ ان حملوں کا ہدف ان علاقوں کو دہشتگردوں کے کنٹرول ميں لانا ہے-

 

متعلقہ تحریریں:

سعودي عرب ميں خواتين کے حقوق کي پامالي

پاکستان کے وزير اعظم کا دورۂ امريکہ