• صارفین کی تعداد :
  • 3692
  • 10/29/2013
  • تاريخ :

قائم آل محمد (ص) صادق آل محمد (ص) کي نظر ميں

قائم آل محمد (ص) صادق آل محمد (ص) کی نظر میں

"سليمان کہتے ہيں: ميں نے امام صادق (ع) سے پوچھا: "لوگ حجت غائب سے کيونکر فيض اٹھا سکتے ہيں؟"- فرمايا: "جس طرح کہ وہ بادلوں ميں چھپے ہوئے سورج کي روشني سے استفادہ کرتے ہيں"- (1)

"رسول اللہ (ص) نے فرمايا: مہدي (عج) کو طفوليت ميں غائب ہونا پڑے گا؛ پوچھا گيا: يارسول اللہ (ص)! غائب کيوں ہونگے؟ فرمايا: انہيں خوف ہوگا کہ کہيں قتل نہ کئے جائيں"- (2)

"صاحب الامر (عج) کي ولادت لوگوں سے مخفي ہوگي تا کہ جب ظہور فرمائيں تو کسي کي بيعت کے پابند نہ ہوں"- (3) 

"قائم (عج) کے لئے دو غيبتيں ہيں: ايک طويل المدت ہوگي اور دوسري قليل المدت؛ پہلي غيبت ميں خاص خاص شيعہ ان کي منزل سے واقف ہونگے ليکن دوسري غيبت ميں ان کے خاص ديني دوستوں کے خواص کے سوا کوئي بھي ان کي منزل سے آگاہ نہ ہوگا"- (4)

"يمان بن تمار کہتے ہيں: ہم امام صادق (ع) نے فرمايا: بےشک صاحب الامر کے لئے ايک غيبت ہے جس کے دوران اپنا دين کا تحفظ کيکر کے کانٹوں کو ہاتھ سے تراشنے کي مانند دشوار ہوگا"-  (5)  

" زارہ بن اعين کہتے ہيں: امام صادق  (ع) نے فرمايا: جب تم زمانۂ غيبت کا ادراک کرو يہ دعا پڑھتے رہا کرو: {اللهمَّ عَرِّفني نفسَكَ...} خداوندا! تو مجھے اپني ذات باري کي شناخت عطا فرما کيونکہ اگر تو مجھے اپني معرفت عطا نہ کرے گا تو ميں تيرے نبي (ص) کو نہيں پہچان سکوں گا؛ خدايا! تو مجھے اپنے نبي (ص) کي معرفت عطا فرما کيونکہ اگر تو مجھے نبي (ص) کي معرفت عطا نہ کرے تو ميں تيري حجت (امام زمانہ (عج)) کو نہيں پہچان سکوں گا؛ خداوندا! مجھے اپنے حجت کي شناخت عطا فرما کيونکہ اگر تو مجھے اپنے حجت کي شناخت عطا نہ فرمائے گا تو ميں اپنے دين سے بھٹک جاۆں گا"- (6)

"جب ہمارے قائم قيام کريں اللہ ہمارے پيروکاروں کي بصارتوں اور سماعتوں کو تقويت پہنچائے گا؛ حتي کہ ہمارے پيروکاروں اور حضرت قائم (عج) کے درميان کوئي قاصد نہ ہوگا اور جب وہ بات کريں گے شيعيان عالم سن ليں گے اور آپ (عج) کو ديکھ ليں گے جبکہ آپ (عج) اپنے مقام پر ہي ہونگے"- (7)

"سفياني کي بغاوت علامات حتميہ ميں سے ہے اور وہ ماہ رجب ميں خروج کرے گا"- (8)

"قيام قائم (عج) سے قبل قيس کي جنگ ہوگي"- (9)

"جب ہمارے قائم (عج) قيام کريں گے کوئي بھي سرزمين نہ رہے گي جس پر {لا إله إلّا الله محمّدٌ رسول الله} کي گونج سنائي نہ دے رہي ہو"- (10)

 

حوالہ جات:

1. بحارالانوار، ج 52، ص 92.  

2- وہي ماخذ، ص 90-  

3- وہي ماخذ، ص 95-

4- وہي ماخذ، ص 155-  

5- اصول كافي، ج 1، ص 335-  

6- وہي ماخذ، ص 337-  

7- روضۃ الكافي، ص 241-  

8- اثبات الهداة، ج 7، ص 340-  

9- وہي ماخذ، ص 428-  

10- بحارالانوار ج 52 ص 340-

 

ترجمہ: فرحت حسین حسینی


متعلقہ تحریریں:

زمين پر سجدہ كے سلسلہ ميں معروف حديث نبوي

غير خدا كے ليے سجدہ كرنا جائز نہيں ہے