• صارفین کی تعداد :
  • 2512
  • 10/29/2013
  • تاريخ :

انتظار کي بہترين روش 2

انتظار کی بہترین روش 2

انتظار کي بہترين روش (حصّہ اول)

علاوہ ازيں، ہم ان کي نصرت اور ان کے مشن کے لئے کام کرنے کے لئے اذن پانے کے منتظر ہونگے؛ دل ہي دل ميں کہيں گے: جن کا برسوں سے انتظار کيا تھا بہت جلد آنے والے ہيں، اور کتنے خوشگوار ہونگے وہ لمحات!

جو کچھ ہم نے ان کي نصرت کے لئے فراہم کيا ہے اٹھا کر لائيں گے وہ حالات اپنے وجود ميں اکٹھے کريں گے جن کي برکت سے امام (عج) سے جاملنا ممکن ہے؛ خدا کا شکر کريں گے کہ ہم زندہ اور صحتمند ہيں اور انشاء اللہ ايک روز بعد اپنے مالي وسائل، اپني آبرو، زندگي اور اپني پوري ہستي جان سے عزيز تر محبوب کے قدموں ميں نثار کريں گے-

اور اس کے بعد دوسرے مۆمنين کو بھي استقبال و نصرت کے لئے تيار کرنے کا اہتمام کريں گے- اگر بعض لوگ تيار نہ ہوں تو شفقت کے ساتھ انہيں ہم خيال بنانے کي کوشش کريں گے تا کہ وہ اس سنہري موقع کو ہاتھ سے نہ جانے ديں؛ کيونکہ ہميں افسوس ہوگا کہ امام (عج) کے ظہور کے وقت مۆمنين ميں سے بعض کہيں چھپ جائيں اور دانستہ يا نادانستہ طور پر اس خورشيد عالمتاب کي روشني اور حيات بخش حرارت سے محروم ہوجائيں-

انتظار محبوب کا ايک پہلو يہي ہے کہ ہم اکيلے نہ رہيں بلکہ دوسروں کو بھي ساتھ ملائيں اور دوسروں کو بھي ان اوصاف سے متصف کريں جو مقصود و مطلوب رب متعال اور امام عصر (عج) ہيں- اور انہيں اکٹھا کرکے اپنے اندر کا انتظار کا عنصر ان تک پہنچائيں اور ان سے کہہ ديں کہ آۆ لاکھوں بار شکر ادا کريں کہ ان دعاۆں کا دور ايک روز بعد اختتام پذير ہونے والا ہے:

"اے امام زمانہ! کيا ہمارا آج کا دن آپ کے حوالے سے کل تک پہنچے گا کہ ہم اپني آرزو تک پہنچيں؟ ہم کس وقت آپ کے پر آب سرچشمے تک پہنچيں گے کہ سيراب ہوجائيں؟ کس وقت ہم آپ کے وجود شريف کے چشمے کے پاني سے بہرہ مند ہونگے، کہ ہماري پياس طويل ہوچکي ہے؟ وہ وقت کب ہوگا جب آپ ہميں ديکھيں گے اور ہم آپ کے جمال کا ديدار کريں گے جب آپ نے فتح کا پرچم لہرايا ہوگا؟ وہ وقت کب ہوگا جب آپ ہميں ديکھيں گے کہ آپ کے گرد حلقہ تشکيل دے کر بيٹھے ہونگے اور آپ سب کي قيادت و امامت کررہے ہونکے جب آپ نے پوري زمين کو عدل سے مالامال کيا ہوگا؟--- اور وہ وقت آئے گا "جب ہم کہيں گے "الحمد للہ رب العالمين"-  (1) ايسي الحمد للہ جو ہم نے اس سے پہلے کبھي نہ کہي ہوئي ہوگي اور ايک روز بعد ہم اس عبادت کي برکت سے فلاح يافتہ ہونگے-

 

حوالہ جات:

1- دعائے ندبہ-

 

ترجمہ : فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

انتظار کا مفہوم

انتظار مہدي (عج) کي عظمت