• صارفین کی تعداد :
  • 4314
  • 10/13/2013
  • تاريخ :

يوم شہادت حضرت امام محمد باقر عليہ السلام

یوم شہادت حضرت امام محمد باقر علیہ السلام

جضرت امام محمّد باقر(ع) نے بھي ديگر بزرگان دين اور اوليائے خدا کي مانند اپنے علم و عمل سے دين اسلام کي بہترين خدمت کي- معاشرے ميں ديني اقدار و تعليمات کا فروغ ، غلط نظريات پرتنقيد اور ان کا تجزيہ و تحليل اور مختلف علمي و ديني ميدانوں ميں بہترين اور مفيد شاگردوں کي تربيت اسلامي معاشرے کے لئے امام محمّد باقر (ع) کي خدمات کا ايک حصہ ہيں -

عظيم اہل سنت دانشور ابن ہيثم امام محمّد باقر (ع) کے بارے ميں کہتے ہيں : اس عظيم امام اور پيشوا کو باقرالعلوم يعني علوم کو چيرنے والے کا نام ديا گيا - کيونکہ يہ علوم کي پيچيدہ گتھياں سلجھاتے تھے -ان کا علم و عمل انتہائي زيادہ اور رفتار و اخلاق پسنديدہ تھا اور انہوں نے اپني پوري زندگي اطاعت خدا ميں بسرکي تھي -

امام محمّد باقر (ع) نے آيات الہي کي تفسير اور قرآن مجيد کے معنوي حقائق کي تشريح و  وضاحت کے سلسلے ميں بہت زيادہ کوششيں کيں -اسي بنا پر آيات قرآن کي تشريح کے سلسلے ميں بہت زيادہ روايات نقل ہوئي ہيں -

آپ فقہ و حديث اور تفسير کو بيان کرنے ميں دو اہم اصولوں يعني قرآن اور سنت پر زور ديتے تھے اور اپنے اصحاب سے فرماتے تھے کہ جب بھي ميں تمہارے سامنے کوئي حديث بيان کروں تو جان لو کہ اس حديث کا سرچشمہ کتاب خدا ہے آپ کي امامت کے ابتدائي برسوں ميں معاشرے کے اندر عقلي و کلامي بحثوں کي کوئي جگہ نہيں تھي اور دين کے حقائق کے بارے ميں گہرا غور و فکر اور تدبر بدعت سمجھا جاتا تھا -ايسے حالات ميں امام محمد باقر (ع) نے اپنے درسوں ميں عقلي بحثيں شروع کيں اور لوگوں کو مختلف علوم ميں غور و فکر اور تدبر کرنے کي دعوت دي -آپ حقائق کے ادراک ميں عقل کے کردار کو انتہائي اہم سمجھتے تھے اس سلسلے ميں آپ نے فرمايا : خدا لوگوں کا ان کي عقل کے حساب سے مۆاخذہ کرے گا - (جاری ہے)

 

 

متعلقہ تحریریں:

امام محمد باقر عليہ السلام  فقيروں پر مہرباني اور عبادت

امام باقر عليہ السلام اور زمين کي گہرائي ميں سفر