• صارفین کی تعداد :
  • 793
  • 10/13/2013
  • تاريخ :

ہندوستان: پائلن اڑيسہ سے ٹکرا گيا، رفتار 240 km/h

ہندوستان: پائلن اڑیسہ سے ٹکرا گیا، رفتار 240 km/h

 سمندري طوفان پائلن ہندوستان کي رياست آندھرا پرديش اور اڑيسہ کے ساحلي علاقوں سے ٹکراگيا جس کے نتيجے ميں متعدد افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے جبکہ6 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرديا گيا ہے- ہندوستان کے محکمہ موسميات کے مطابق سمندري طوفان پائلن200 سے ليکر 240 کلو ميٹر في گھنٹے کي رفتار سے ساحلي علاقوں سے ٹکرايا،1999 کے بعد اب تک کا يہ طاقتور ترين طوفان ہے، موسلادھار بارش اور طوفان سے 3 افراد جبکہ بعض اطلاعات کے مطابق 20 افراد ہلاک ہوچکے ہيں جبکہ  زمين کا کٹائو بھي ہوا ہے، ماہرين کے مطابق طوفان کي شدت 150 کلوميٹر في گھنٹہ کي رفتار سے مزيد چھ گھنٹے تک برقرار رہنے کي توقع ہے- طوفان سے بجلي کانظام درہم برہم ہو گيا، کچےمکانات تباہ ہو گئے، درخت گرگئے اورفصلوں کو نقصان پہنچا، ريسکيو اور متعلقہ سرکاري اداروں کے ملازمين کي چھٹياں منسوخ کر دي گئي ہيں- اس کے علاوہ سمندر ميں 18 ماہي گيروں کے پھنس جانے کي بھي اطلاع ہے-

 

متعلقہ تحریریں:

طالبان اور علاقائي  دہشتگردي

کراچي آپريشن، درجنوں گرفتار