• صارفین کی تعداد :
  • 3718
  • 10/9/2013
  • تاريخ :

پاکستان ميں عورت  اور ترقي

 

پاکستان میں عورت  اور ترقي

عورت اور ترقي(حصّہ اول)

عورت اور ترقي(حصّہ دوم)

عورت اور ترقي(حصّہ سوم)

عورت اور ترقي(حصّہ چہارم)

عورت اور ترقي(حصّہ پنجم)

عورت اور ترقي(حصّہ ششم)

عورت اور ترقي(حصّہ ہفتم)

پاکستان ميں مغرب کے اتباع اور مساوات مرد و زن کي غلط تعبير کے نتيجے ميں قومي دولت کا کثير سرمايہ غير پيداواري مدات ميں خرچ ہو رہا ہے- چند سال پہلے لاہور ہائيکورٹ نے ميڈيکل کالجوں ميں لڑکيوں کے لئے مخصوص کوٹہ کو مساوات کے اصول کے منافي قرار ديتے ہوئے اسے ختم کرنے کا حکم صادر کيا- جس کا نتيجہ يہ سامنے آيا ہے کہ بعض کالجوں ميں طلبہ کي نسبت طالبات کي تعداد زيادہ ہو گئي ہے مثلاً علامہ اقبال ميڈيکل کالج ميں- باوجوديکہ طالبات کے لئے فاطمہ جناح ميڈيکل کالج کي سہولت الگ سے موجود ہے، ہائيکورٹ کو طالبات کے لئے الگ کالج کي سہولت ميں تو 'عدم مساوات' کي بات دکھائي نہ دي البتہ ديگر مخلوط کالجوں ميں ان کي عدم مساوات کا خاص خيال رکھا گيا- پاکستان کے معروضي حالات ميں طالبات کي نسبت ميڈيکل کے طلبہ کي زيادہ ضرورت ہے- ميڈيکل کي طالبات کي اکثريت فارغ التحصيل ہونے کے بعد ملازمت نہيں کرتي- اگر کوئي خاتون ڈاکٹر ملازمت اختيار بھي کر لے تو لاہور، ملتان اور راولپنڈي جيسے بڑے شہروں سے باہر تعيناتي کے لئے بھي تيار نہيں ہوتيں- پنجاب ميں شايد ہي کوئي بنيادي ہيلتھ مرکز ہو جہاں کوئي ليڈي ڈاکٹر کام کر رہي ہو- لاہور ميں ميو ہسپتال، جناح ہسپتال اور سروسز ہسپتال ميں ليڈي ڈاکٹرز کي بھرمار ہے- جہاں ايک کي ضرورت ہے وہاں کم از کم چار کام کر رہي ہيں- گويا چار کي تنخواہ لے رہي ہيں اور کام ايک کے برابر کر رہي ہيں- ان کي اکثريت چونکہ غير پيداواري ہے، اسي لئے وہ قومي خزانہ پر بوجھ ہيں- ہماري اعليٰ عدالتوں کو ميڈيکل کالج ميں لڑکيوں کے لئے 'اوپن ميرٹ' کا تصور قائم کرنے کے ساتھ ساتھ ملازمتوں ميں ان کي تعيناتي کے متعلق مساوات کو بھي يقيني بنايا چاہئے-بڑے شہروں سے باہر ملازمت نہ کرنے کے لئے وجہ يہ بيان کي جاتي ہے کہ اکيلي عورت ناسازگار ماحول ميں بغير کسي محرم مرد کے کس طرح کام کرے گي؟ يہ گويا بالواسطہ اعتراف ہے اس بات کا کہ عورتيں وہ سب کام نہيں کرسکتيں جو مرد سرانجام دے سکتے ہيں- مگر کھلے لفظوں ميں کوئي بھي خاتون يہ اعتراف کرنے کے لئے تيار نہيں ہے کيونکہ اسے وہ اپني شکست سمجھتي ہيں- ( جاري ہے )

 


متعلقہ تحریریں:

مرد اور عورت کا مشترکہ زندگي

کيا خواتين کے لئے بھي بہشتي حور العين ہيں؟