• صارفین کی تعداد :
  • 7618
  • 10/6/2013
  • تاريخ :

شيخ محمد خياباني

شیخ محمد خیابانی

شہيد شيخ محمد خياباني سن  1297  ہجري قمري کو  " خامنہ " ميں پيدا ہوۓ - ان کے والد کا نام  حاجي عبدالحميد  تھا -  ان کے والد کا پيشہ تجارت تھا اور وہ روس ميں تجارت کيا کرتے تھے - ان کے والد تقريبا  تيس سال سے داغستان کے   پٹروفسکي نامي شہر ميں مقيم تھے - شيخ محمد نے  اپني ابتدائي تعليم  مکتب ميں  مکمل کي اور پھر روس کا سفر کيا - وہ وہاں پر اپنے والد کے ساتھ تجارت ميں مشغول رہے اور ايک مدت کے بعد انہوں نے تبريز کا سفر کيا  - تبريز ميں آنے کے بعد انہوں نے ديني علوم کي طرف توجہ دي اور ميرزا ابوالحسن آقا جيسے اساتذہ سے انہوں نے فقہ و اصول کي تعليم حاصل کي - وہ اپنے مدرسہ کے بہترين طالب علم تھے اور بہت ہي کم وقت ميں انہوں نے  گران قدر علمي درجات طے کيۓ - انہوں نے علم ھيئت ،نجوم اور حساب  کو مرحوم مرزا  عبدالعلي  سے سيکھا  اور يوں  انہوں نے اپنےہم عصر طالب علموں پر سبقت حاصل کر لي -  انہوں نے بہت کم عرصے ميں مشکلات ہيت کو  حل کرنے کي صلاحيت حاصل کر لي -  علم حکمت ، کلام ، طبيعيات ، تاريخ اور ادبيات ميں بھي ان کي مہارت کا کوئي جواب نہ تھا -

سن  1324 ق (1285 ش) کو ايران ميں حکومت تبديل ہو گئي -  ان وقت شيخ محمد خياباني کي زندگي کا دوسرا دور شروع ہوا  جب  انہوں نے سياست ميں قدم رکھا - اس  زمانے ميں  محمد علي ميرزا نے تبريز کا محاصرہ کر رکھا تھا اور  اہالي شہر کے ليۓ  ناکہ بندي کرکے ان کے ليۓ بہت ساري مشکلات پيدا کر رکھي تھيں -  ان اقدامات کے خلاف مجاہدين  نے اپني جدوجہد کا آغاز کر رکھا تھا مگر ان کي طاقت بہت کم تھي اور وہ بہت سست روي سے اپنا کام کر رہے تھے - شيخ محمد نے اپنے  بيانات اور تقارير کے ذريعے ان مجاہدين ميں ايک نئي روح پھونک ڈالي اور يوں ان کي تحريک ميں ايک نئي تيزي آئي - شيخ محمد خياباني  صوبائي انجمن کے ايک اہم رکن تھے اور  جب محمد علي ميرزا کي  حکومت کا خاتمہ ہوا تب لوگوں  کي بڑي تعداد نے کثرت راۓ سے انہيں قومي مجلس شوري کا رکن منتخب کيا -  ( جاري ہے )

 

ترجمہ :  عروج فاطمہ

پیشکش : شعبۂ تحریر  و پیشکش تبیان

 


متعلقہ تحریریں:

ڈاکٹر حسن روحاني کا مختصر تعارف

کسا‏ئي مروزي