• صارفین کی تعداد :
  • 936
  • 9/22/2013
  • تاريخ :

دفاع مقدس، معنويت، اور استقامت کا انسائکلو پيڈيا

دفاع مقدس، معنویت، اور استقامت کا انسائکلو پیڈیا

اسلامي جمہوريہ ايران کي مسلح افواج کے نائب سربراہ نے کہا ہے کہ دفاع مقدس ايمان، معنويت، ايثار، استقامت کا انسائکلو پيڈيا ہے- انہوں نے دفاع مقدس کو ملت ايران کي فتح اور کامراني کا سبب قرارديا - ارنا کي رپورٹ کے مطابق جنرل عبدالرحيم موسوي نے فوج کے کيڈٹ کالجوں ميں نئے طلباء کي آمد کےجشن ميں کہا کہ ايران کي فوج ميں معنويت اور روحانيت خاص مقام رکھتي ہے اور سب پر واجب ہے کہ وہ دفاع مقدس کے حالات با بغور جائزہ ليں- جنرل عبدالرحيم موسوي نے کہا کہ ايران کي فوج ايک معنوي اور روحاني فوج ہے- اسلامي جمہوريہ ايران ميں کل سے ہفتہ دفاع مقدس شروع ہورہا ہے- اس ہفتے کےدوران مسلح افواج اپني کاميابيوں کي رونمائي کرتي ہيں اور سامراج کي مسلط کردہ جنگ کے دوران ملک وملت اور دين و ايمان کو دشمنوں سے يلغار سے بچانے والے جيالوں کي ياد منائي جاتي ہے-

 

متعلقہ تحریریں:

آل سعود: تخت و تاج کے لئے رسہ کشي جاري

صدر مملکت روحاني، ايران ايٹمي ہتھيار تيار کرنے کے درپے نہيں