• صارفین کی تعداد :
  • 867
  • 9/8/2013
  • تاريخ :

پاکستان: زرداري آئيني مدت پوري کرنے والے پہلے صدر

پاکستان: زرداری آئینی مدت پوری کرنے والے پہلے صدر

پاکستان کي تاريخ ميں آصف علي زرداري وہ پہلے ايسے صدر مملکت ہيں جو آج قصر صدارت ميں اپني آئيني اور جمہوري مدت پوري کريں گے- موثق ذرائع کے مطابق آج پاکستان کے ايوان صدر ميں ان کے اعزاز ميں گارڈ آف آنر بھي ديا جائے گا- اس طرح وہ پاکستان کي چھياسٹھ سالہ تاريخ ميں پہلے جمہوري حکمران ہوں گے جنہيں بطور صدر پاکستان اپني پانچ سالہ آئيني مدت پوري کرنے کا اعزازحاصل ہوجائےگا - ذرائع کے مطابق گارڈ آف آنر لينے کے بعد صدر پاکستان آصف زرداري ايوان صدر سے لاہور روانہ ہو جائيں گے جہاں وہ پاکستان پيپلز پارٹي کے مرکزي رہنماوں کے اجلاس کي صدارت کريں گے اور اس کے ساتھ ہي ان کي سياسي زندگي کا ايک نيا سفر شروع ہو جائے گا- ذرائع کے مطابق 9 ستمبر کو آصف علي زرداري نئے منتخب صدر ممنون حسين کي تقريب حلف برداري ميں بطور سابق صدر شريک ہوں گے-

 

متعلقہ تحریریں:

بھکر پاکستان، سازش اور حالات

کشمير کي لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا جاري تبادلہ