• صارفین کی تعداد :
  • 4338
  • 10/6/2013
  • تاريخ :

وہابيت کي تبليغ

وہابیت کی تبلیغ

تاريخ وہابيت کا مختصر جائزہ (حصّہ اول)

تاريخ وہابيت کا مختصر جائزہ (حصّہ دوم)

تاريخ وہابيت کا مختصر جائزہ (حصّہ سوم)

تاريخ وہابيت کا مختصر جائزہ (حصّہ چہارم)

تاريخ وہابيت کا مختصر جائزہ (حصّہ پنجم)

تاريخ وہابيت کا مختصر جائزہ (حصّہ ششم)

تاريخ وہابيت کا مختصر جائزہ (حصّہ ہفتم)

وہابي حجاج اور زائرين حرمين شريفين کے ساتھ رابطہ برقرار کرکے ان کو وہابيت کي تبليغ کرنے کے ساتھ ساتھ، ان کا پتہ بھي ليتے ہيں اور انہيں رابطے ميں رہنے کي دعوت ديتے ہيں اور انہيں مختلف رسائل اور جرائد نيز کتب ارسال کرتے ہيں جو نہايت قيمتي کاغذ اور عمدہ چھپائي کے بموجب قارئين کو اپني جانب جذب کرليتے ہيں- وہ انہيں ان کے ملکوں ميں سرگرم وہابي نيٹ ورکس سے متعارف کراتے ہيں؛ تا کہ وہ ان افراد پر کام کريں اور انہيں وہابي نيٹ ورک ميں فعال کرديں-

وہابيوں نے دنيا کي تقريبا تمام زبانوں ميں قرآن مجيد کے تراجم کروا رکھے ہيں جنہيں ہر سال نئے سرے سے طبع کيا جاتا ہے اور يوں وہابي نيٹ ورک دنيا کے مسلمانوں کے ساتھغ رابطے کا دروازہ کھول ديتے ہيں اور انہيں ديني تعليمات وہابي نيٹ ورک سے حاصل کرنے کي ترغيب دلاتے ہيں-

موجودہ زمانے کے وہابي اپنے اسلاف سے مختلف ہيں- قديم وہابي ہر قسم کي جدت کو بدعت سمجھتے تھے جبکہ موجودہ زمانے کے وہابي اسلاف ہي کے پرانے اور گھسے پھٹے افکار کو دنيا کے جديدترين اوزاروں اور نئي ٹيکنالوجي کے ذريعے فروغ دينے ميں کوشاں ہيں- وہ انٹرنيٹ ميں بہت وسيع سطح پر سرگرم ہيں اور کئي بڑے سماجي نيٹ ورکس اور ياہو سميت مختلف نيٹ انجنز کے حصص بھي خريد چکے ہيں اور سينکڑوں ہزاروں معلوماتي ويب سائٹس بنا کر اپنے خشک و جامد وہابي افکار کے ابلاغ و تبليغ ميں مصروف ہيں-

سعودي عرب کے کئي ريڈيو چينل، سيٹلائٹ ٹي وي چينل بيروني ممالک کے لئے مختلف زبانوں ميں مختلف پروگرام نشر کرتے ہيں جن ميں وہابيت کي ترويج کي جاتي ہے اور ايم بي سي فارسي سے غير اخلاقي فلميں فارسي تحرير کے ساتھ نشر کي جاتي ہيں اور يوں وہ مغربي ثقافتي يلغار ميں مغربي ايجنسيوں کا ہاتھ بٹاتے ہيں اور اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہابيت کا اصل مقصد اسلام کي خدمت نہيں بلکہ اسلامي تعليمات کو انحراف سے دوچار کرنا ہے ورنہ اسلام کي ترويج کا دعوي کرنے والے غير اخلاقي فلميں کيونکر نشر کرسکتے ہيں!؟ (جاری ہے)

 

 

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

خمس کي رقم کا استعمال

عقيدے کے اصولوں پر غور کرنا واجب ہے