• صارفین کی تعداد :
  • 4782
  • 9/30/2013
  • تاريخ :

وہابيت کي تاريخ

وہابیت کی تاریخ

تاريخ وہابيت کا مختصر جائزہ (حصّہ اول)

تاريخ وہابيت کا مختصر جائزہ (حصّہ دوم)

تاريخ وہابيت کا مختصر جائزہ (حصّہ سوم)

تاريخ وہابيت کا مختصر جائزہ (حصّہ چہارم)

تاريخ وہابيت کا مختصر جائزہ (حصّہ پنجم)

پاکستان کے محروم ترين قبائلي علاقوں اور صوبہ سرحد اور بلوچستان کے نہايت پسماندہ علاقوں ميں وہابيوں نے سينکڑوں اور ايک قول کے مطابق ہزاروں مدارس اور مساجد اور ديني ـ تعليمي مراکز قائم کئے ہيں جہاں وہ بےتحاشا دولت خرچ کرکے گويا وہابي فوج کے لئے جوان بھرتي کررہے ہيں اور ايران کے صوبہ بلوچستان اور بعض دوسرے علاقوں ميں بھي سعودي تيل کے ريالوں کے اثرات دکھائي دے سکتے ہيں-

وہابيت کے اس وسيع و عريض اور فعال نيٹ ورک نے پوري دنيا ميں اثر و رسوخ پيدا کيا ہے اور برصغير، افريقہ، مشرق بعيد، وسطي ايشيا اور سابق سوويت روس کي شکست و ريخت کے بعد معرض وجود ميں آنے والي رياستوں نيز يورپ اور امريکہ ميں وہابيت فعالانہ طور پر تبليغ ميں مصرف ہے اور چيچنيا جيسي رياستوں کي حريت پسندانہ تحريکيں بھي وہابيوں کي دولت سے بہرہ مند ہورہي ہيں يا پھر ان تحريکوں کے بعض انتہا پسند اور شدت پسند دھڑوں کو وہابيوں کي مالي حمايت حاصل ہے-

فلپائن ميں ابوسياف دہشت گرد دھڑا، پاکستان ميں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوي، جيش محمد نيز پاکستاني تحريک طالبان کے بھيس ميں حکومت اور عوام کے خلاف برسر پيکار دہشت گرد ٹولے، بن لادن کي مشکوک موت کے بعد ايمن الظواہري کي سرکردگي ميں پاکستان اور افغانستان نيز شام سميت کئي عرب ملکوں ميں سرگرم دہشت گردي دہشت گرد تکفيري ٹولے سب کے سب ايک منظم وہابي نيٹ ورک ميں منظم انداز سے امريکي سامراج اور فلسطين و قبلہ اول پر قابض ـ اسرائيل کہلوانے والي غاصب صہيوني رياست کي فعالانہ خدمت کررہے ہيں اور ان کے مفادات کا تحفظ کررہے ہيں اور اس نيٹ ورک نے وہابيوں کي ذيلي تنظيموں ميں گہرے اختلافات کے باوجود انہيں بعض مشترکہ نکات پر متحد کرکے رکھا ہوا ہے جن ميں سے ايک آل سعود اور امريکہ و اسرائيل کے مفادات کا تحف1 مسلمانوں کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا اور اہل تشيع اور وحدت مسلمين کے داعيوں کو دشمن نمبر ايک سمجھ کر ان کے خلاف بزدلانہ کاروائياں کرنا، ان کے مشترکہ مقاصد ہيں- (جاری ہے)

 

ترجمہ: فرحت حسین مہدوی


متعلقہ تحریریں:

اھل سنت کي نظر ميں خمس

فروعي اور عملي مسائل ميں پيروي کي اجازت