• صارفین کی تعداد :
  • 3955
  • 8/30/2013
  • تاريخ :

فارسي زبان کي تاريخ

فارسی زبان کی تاریخ

فارسي زبان اور اس کے اثرات(حصّہ اوّل)

فارسي زبان اور اس کے اثرات (حصّہ دوّم)

ايران کا پرانا  نام " اران " تھا يعني آريائي باشندوں کا وطن - آريائي باشندے بنيادي طور سے جنوبي روس ميں رہنے والي ايک نيم خانہ بدوش قوم تھي جو چار ہزار سال مسيح قبل چراگاہوں کي تلاش ميں برصغير اور موجودہ ايران کے علاقوں ميں قافلہ در قافلہ ہجرت کرکے آباد ہوتي رہي - ايران ميں ان نو وارداتوں کا ايک قبيلہ شمالي ايران  کے علاقے ميڈيا ميں آباد ہو گيا اور اس علاقے کي نسبت سے  " ماد " کہلايا - آرياۆں کا ايک اور بڑا گروہ جنوبي ايران کے علاقہ پارس ميں آباد ہو گيا اور اس جغرافيائي نسبت سے " پارسي  " يا " رہل پاس " کہلايا - بابل اور نينوا سے ہجرت کرکے آنے والے يہ لوگ اپنے ساتھ اپني تہذيب و ثقافت بھي لاۓ اور جيسا کہ زبان کسي بھي ثقافت و تمدن کا ايک عظيم عنصر ہوتي ہے ، ان کي زبان بھي ان کے ساتھ ہي آئي اور اس وقت بابل اورنينوا ميں مروج " خط ميخي " بھي ان کے ساتھ ايران پہنچ گيا -

آريائي باشندوں نے اپنے آبائي وطن کو چھوڑا اور وہاں سے ہجرت کرکے موجودہ ايران ، افغانستان ، سندھ اور پنجاب ميں آ کر آباد ہوۓ - وقت کے ساتھ ساتھ آريائي قوم کے لوگ ايک دوسرے سے جدا ہوۓ اور مقامي لوگوں کے ساتھ مل جل گۓ اور يوں ان کي زبان اور ثقافت ميں تبديلي آئي ليکن پھر بھي ان ميں بہت ساري باتيں مشترک باقي رہيں -

ھخامنشي  بادشاہ تين زبانوں اکدي ، علامي اور فارسي باستان کو استعمال کيا کرتے تھے - ان ميں سے فارسي باستان کو ھخامنشي دربار کي شاہي زبان کا درجہ  حاصل تھا - تقريبا ايک سال قبل مسيح  کو ھخامشي دور حکومت کے گرنے تک کے دور کو زبان ايراني باستان کہا جاتا ہے اور اس کو چار حصوں ميں تقسيم کيا گيا - مادي ، اوستائي ، سکاکي اور فارسي باستان

ايراني زبانيں  ( ايراني و آريائي ) اس گروہ  کي زبانيں ہيں جن کا آپس ميں گہرا تعلق ہے اور ان کي جڑ بھي ايک ہي زبان ہے کہ جو قديم ہندوۆں کي زبان سے بہت قريب تھي -  ايراني زبانوں کو تين ادوار ميں تقسيم کيا جا سکتا ہے -

* باستان

* ميانه : کہ جو خود دو حصوں ميں تقسيم ہوتي ہے -  

ايراني درمياني مشرقي  :بلخي – سعدي- سکايي – خوارزمي

ايراني درمياني مغربي : پهلوي اشکاني- فارسي ميانه

* جديد ايراني

(جاری ہے)

 

تحرير: عروج فاطمہ

پيشکش: شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحریریں:

سعدي کے زمانے ميں مسلمانوں کے بے شمار مدرسے بلاد  اسلام ميں کھلے ہوئے تھے

بي بي شہربانو (دوسرا حصہ)