• صارفین کی تعداد :
  • 691
  • 8/17/2013
  • تاريخ :

اخوان المسلمين کے ايک ہزار سے زيادہ رہنما اور کارکن گرفتار

اخوان المسلمین کے ایک ہزار سے زیادہ رہنما اور کارکن گرفتار

مصر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مصرکے مختلف صوبوں ميں اخوان المسلمين کے ايک ہزار چار رہنماوں اور کارکنون کو گرفتار کرلياگيا ہے- يہ اعداد و شمار عبوري حکومت کي وزارت داخلہ نے دئے ہيں- عبوري حکومت نے ايک بيان ميں دعوي کيا ہے کہ اخوان  المسلمين کے ہتھيار بند کارکن سرکاري اداروں اور پوليس چوکيوں پرحملے کر رہے ہيں- مصري وزارت داخلہ نے کہا کہ جن مقامات پر دھرنا ديا جارہا ہے انہيں خالي کروا لياجائے گا- اس بيان کے مطابق سکيورٹي فورسس نے دسيوں بندوق اور پستول اور ايک ہزار سے زائد گوليان ضبط کي ہيں،ادھر مصر کے وزير اعظم نے مطالبہ کيا ہے کہ اخوان المسلمين کوکالعدم قرارديا جائے- واضح رہے مصر ميں گذشتہ روز ہونے والي جھڑپوں ميں ايک سو تہترافراد جاں بحق اور ايک ہزار سے زائد زخمي  ہوئے ہيں-

 

 

متعلقہ تحریریں:

بحرين ميں انساني حقوق کي خلاف ورزي

صيہوني حکومت کے خلاف جدوجہد جاري رکھنے پر تاکيد