• صارفین کی تعداد :
  • 710
  • 8/12/2013
  • تاريخ :

کشمير کي کشيدہ صورتحال

کشمیر کی کشیدہ صورتحال

 اردو ریڈیو تھران کی ایک رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زير انتظام کشمير کے علاقے کشتواڑ ميں تشدد کے بعد جاري کشيدگي کے پيش نظر جموں کے 10 ميں سے سات اضلاع ميں کرفيو اب بھي جاري ہے-

رياستي حکومت نے تمام اسکول اور کالجوں کو آج بھي بند رکھنے کا فيصلہ کيا ہے-حالات کو قابو ميں رکھنے کے لئے کشتواڑ، جموں اور راجوري ميں فوج نے فليگ مارچ بھي کيا-

اس درميان انتظاميہ نے کشتواڑ ميں ليڈروں کے داخلہ پر پابندي لگا دي اور بي جے پي ليڈر ارون جيٹلي کو يہاں ايئر پورٹ پر روک ليا گيا اور بعد ميں انہيں واپس دہلي بھيج ديا گيا-

جموں و کشمير کے وزير اعلي عمر عبداللہ نے جموں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ ليا اور امن ميں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائي کي ہدايت دي-

فرقہ وارانہ جھڑپوں کے گواہ بنے کشتواڑ ميں ايک اور لاش ملي ہے جس پروزير اعلي نے کہا کہ يہ معلوم کرنے کي کوشش کي جا رہي ہے کہ اس کي موت، جھڑپوں ميں يا کسي اور وجہ سے ہوئي ہے-

 

متعلقہ تحریریں:

کشميرميں حالات ايک بار پھر خراب

ہندوستاني رياست پنجاب ميں جسماني و ذہني معذور بچوں ميں يورينيم کے اثرات