• صارفین کی تعداد :
  • 667
  • 8/6/2013
  • تاريخ :

جاپان پر امريکا کي ايٹمي بمباري کي برسي

جاپان پر امریکا کی ایٹمی بمباری کی برسی

جاپان کے شہر ہيروشيما پر امريکا کي جانب سے ايٹم بم گرائے جانے کو 68 برس مکمل ہوگئے ، يادگاري کي تقريب ميں جاپان کے وزيراعظم شنزو ايبے اور ہزاروں افرادنے شرکت کي-

جاپان ميں ہيروشيما کے مقام پرامريکا نے 6/ اگست  1945 کو ايٹم بم گرايا تھا، امريکي جارحيت کے المناک واقعہ کے68 برس مکمل ہونے پر يادگاري تقريب کا اہتمام کيا گيا-

ہيروشيما امن پارک ميں 50 ہزار افراد نے ايک منٹ کي خاموشي اختيار کي- اس موقع پر وزيراعظم شنزو ايبے اورديگر اعليٰ حکام بھي موجود تھے-

ہيرو شيما کے سانحہ ميں ايک لاکھ 40  ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے- اس واقعے کے تين دن بعد ناگاساکي ميں بھي امريکا نے ايٹم بم گرايا تھا جس نے ہزاروں افراد کي جان لے لي تھي-

 

 

متعلقہ تحریریں:

ايران پاکستان گيس پائپ لائن منصوبہ

مصر، معزول صدر مرسي کي بحالي کےلئے مظاہرے