• صارفین کی تعداد :
  • 799
  • 8/4/2013
  • تاريخ :

پاکستان کے ساتھ ايران کے دوستانہ اور اچھے تعلقات

پاکستان کے ساتھ ایران کے دوستانہ اور اچھے تعلقات

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے پاکستان کے ساتھ ايران کے طويل تعلقات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے اس اميد کا اظہار کيا ہےکہ نئے عہد ميں ايران اور دنيا کے ممالک خصوصا ہمسايہ ممالک کے درميان دوستانہ اور اچھے تعلقات کا آغاز ہوگا-

ڈاکٹر حسن روحاني نے ہفتےکے دن پاکستان کے صدر آصف علي زرداري سے ملاقات ميں اس بات پر اپني مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہ ان کي پہلي ملاقات دوست اور برادر ملک اور حکومت پاکستان کے سربراہ کے ساتھ ہورہي ہے  کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ہميشہ اچھے رہے ہيں اور ان ميں توسيع آتي رہي ہے-

ايران کے صدرنے مزيد کہا کہ ايران کے عوام اپنے دوست اور برادر پاکستاني عوام کے ساتھ خاص محبت اور عقيدت رکھتے ہيں اور ان قريبي دوستانہ تعلقات کا سرچشمہ دونوں ملتوں کے اخلاقي ، ثقافتي اور تاريخي مشترکات ہيں-

پاکستان کے صدر آصف علي زرداري نے بھي اس ملاقات ميں کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ ان کے ملک کے تعلقات ہميشہ مثبت رہے ہيں اور ان ميں توسيع آتي رہي ہے-

 

 

 

متعلقہ تحریریں:

ماہ مبارک رمضان تزکيۂ نفس کا مہينہ

صدراحمدي نژاد کا دورہ ماسکو