• صارفین کی تعداد :
  • 789
  • 7/28/2013
  • تاريخ :

مسائل کا حل باہمي مشاورت سے، حسن روحاني

مسائل کا حل باہمی مشاورت سے، حسن روحانی

اسلامي جمہوريہ ايران کے منتخب صدر نے کہا ہے کہ حلف برداري والے دن کابينہ کي فہرست  پارليمنٹ ميں پيش کرديں گے-

اسلامي جمہوريہ ايران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني نے آج ايران کي پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي کے بعض نمائندوں کے ساتھ ہونے والي ملاقات ميں کہا کہ ان کي کوشش ہے کہ اپني کابينہ کے ارکان کي فہرست صدارتي عہدے کي حلف برداري کي تقريب والے دن 4اگست 2013 کو پارليمنٹ ميں پيش کرديں-

اس ملاقات ميں ڈاکٹر حسن روحاني نے اس بات پر تاکيد کرتے ہوئےکہ ملک کي مشکلات باہمي صلاح مشوروں کے ساتھ حل ہوں کہا کہ اس سلسلے ميں سب کو مل کر کام کرنے کي ضرورت ہے-

اس ملاقات ميں ايران کے منتخب صدر اور پارليمنٹ کے ارکان نے ملک کي مجموعي صورت حال کا جائزہ ليا-

اس ملاقات کے بعد اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے رکن علي مطہري نے کہا کہ پارليمنٹ کے ارکان نے گيارھويں دور کي حکومت کي مدد کے لئے اپني تجاويز منتخب صدر کو پيش کي ہيں-

ياد رہے کہ ايران کے منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحاني کي تقريب حلف برداري ملکي اور غير ملکي مہمانوں کي موجودگي ميں اتوار چار اگست کو تھران ميں ہوگي- 

 

متعلقہ تحریریں:

ايران امريکا مذاکرات پر رد عمل

ايران کے صدارتي انتخابات کے نامزد اميدواروں کے خيالات