• صارفین کی تعداد :
  • 701
  • 7/28/2013
  • تاريخ :

شام کےمخالف گروہوں کے ساتھ سلامتي کونسل کے اراکين کا اجلاس

شام کےمخالف گروہوں کے ساتھ سلامتی کونسل کے اراکین کا اجلاس

 اردو ریڈیو تھران کی ویب سائٹ  پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق سلامتي کونسل کے اراکين نے  شام کے مخالف گروہوں کے نمائندوں کے ساتھ ايک غير سرکاري اجلاس کا انعقاد کيا - اس اجلاس ميں سلامتي کونسل کےاراکين نے شام ميں جنگ کے خاتمے کے بارے ميں اپنے آراء و نظريات پيش کرتے ہوئے جنيوا 2 کانفرنس ميں مخالفين کي شرکت کا مطالبہ کيا - اس تين گھنٹے تک جاري رہنے والے غير سرکاري اجلاس ميں شام ميں بشار اسد کے مخالف گروہ ، قومي اتحاد کے سربراہ احمد جربا نے بين الاقوامي اداروں سے حکومت دمشق پر دباۆ ڈالنے کا مطالبہ کيا - سلامتي کونسل کے اراکين نے بھي اتحاد سے مطالبہ کيا کہ وہ شام ميں کيمياوي ہتھياروں کے استعمال ميں  دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے رابطے سے متعلق اس کونسل کو جواب ديں - وہ چيز جو سلامتي کونسل کے غير سرکاري اجلاس کے انعقاد کے بارے ميں قابل ذکر ہے يہ ہے کہ جنيوا 2 کانفرنس ميں مخالفين کي شرکت کے بارے  ميں سلامتي کونسل کے اراکين کے درميان مشترکہ نظريات کا فقدان تھا - ايسي حالت ميں جبکہ روس اور چين نے شام کے قومي اتحاد سے مطالبہ کيا تھا  کہ وہ کسي پيشگي  شرط کے بغير جنيوا2  مذاکرات ميں شرکت کرے ، سلامتي کونسل کے بعض اراکين مثلا  اقوام متحدہ ميں فرانس اور برطانيہ کےنمائندوں نے نامہ نگاروں کے اجتماع ميں کہا کہ مخالفين نے جنيوا2 اجلاس ميں شرکت کے لئے کوئي شرط نہيں رکھي ہے - شام کے مخالفين  سے متعلق فرانس اور برطانيہ نے  يہ جانبدارانہ موقف  ايسے ميں اپنايا ہے کہ شام کے قومي اتحاد کے  سربراہ احمد جربانے کہا ہےکہ وہ جنيوا 2 اجلاس ميں اس شرط پر شرکت کريں گے کہ شام ميں اقتدار کي منتققلي کا عمل ان کے توسط سے انجام پائے - امريکہ ، برطانيہ اور فرانس ،گذشتہ دو برسوں کے دوران شام ميں مخالف اور مسلح گروہوں کے حامي رہے ہيں - ان تين ملکوں کے علاوہ بعض عرب ممالک جيسے سعودي عرب ، قطر اور ترکي  بھي شام کے مخالفين کو مالي اور ہتھياروں کي مدد فراہم کر رہے ہيں - اس مسئلے کے پيش نظر بعض سياسي حلقوں نے کوشش کي ہے کہ شام کے مخالفين کے ساتھ ، سلامتي کونسل کے اراکين کے اجلاس کے انعقاد کو ، مخالفين کو سرکاري طور پر تسليم کرنے کا ايک اقدام قرار ديں-

ليکن اقوام متحدہ ميں روس کے مستقل مندوب ويتالي چورکين نے اس مسئلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مخالفين کے ساتھ اس اجلاس کے انعقاد کا مقصد ان کو سرکاري طور پر تسليم نہيں کرنا تھا بلکہ اس کامقصد جنيوا2 اجلاس ميں شرکت کے لئے ان کو راضي کرنا تھا -

شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ شام کي صورتحال بحراني ہے - پريس ٹي وي نے حال ہي ميں ايک رپورٹ ميں شہر حلب کےخان العسل علاقے ميں دہشت گردوں کے ہاتھوں ، پچاس سے زائد ، شام کے عام شہريوں اور فوجيوں کے مارے جانے کي خبر دي ہے - اس قسم کي خبريں ايسي حالت ميں منظر عام پر آ رہي ہيں کہ اقوام متحدہ کے سکريٹري جنرل بان کي مون نے دو روز قبل ، شام کے بحران کے آغاز سے اب تک ايک لاکھ سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کي بات کہي ہے - بان کي مون نے امريکي وزير خارجہ جان کيري کے ساتھ نيويارک ميں  اقوام متحدہ کے ہيڈ کوارٹر ميں ہونے والي ملاقات ميں کہا کہ شام ميں 28 ماہ سے جاري تنازعہ کي فوجي راہ حل نہيں ہے - يہ موقف ايسي حالت ميں پيش کيا گيا ہے کہ اقوام متحدہ کے ترجمان نے بھي شام ميں موجود فلسطيني کيمپوں تک جھڑپوں کے سرايت کر جانے پر تشويش ظاہر کي ہے -ان  سب کے باوجود امريکہ جنيوا 2 کانفرنس کے مسئلے کو بڑھا چڑھا کر پيش کرنے کے ذريعے شام کے بحران کے مقابلے ميں خود کو امن پسند ظاہر کرنے ميں  کوشاں ہے - ليکن شام کے وزير داخلہ نے اس بات کي ياد آوري کراتے ہوئے کہ شام کا بحران واشنگٹن کے ہري جھنڈي دکھانے کے ساتھ ہي شروع ہوا ہے کہا کہ شام ميں دہشت گردوں کے ہاتھوں جو قتل و خونريزي کا بازار گرم ہوا وہ امريکہ اور اسرائيل کي خدمت کے لئے ہے -


متعلقہ تحریریں:

روس کي شام کے بحران کو مذاکرات کے ذريعہ حل کرنے کي تاکيد

شام کےخلاف عربوں کي سرمايہ کاري سےامريکي وصہيوني سازش ناکام ہوجائےگی