• صارفین کی تعداد :
  • 675
  • 6/23/2013
  • تاريخ :

پاکستان ميں20نمازيوں کي شہادت کے خلاف احتجاجي ريلياں

پشاور میں  نمازیوں پر حملے کے خلاف احتجاج

پاکستان کے شہر پشاور ميں جمعہ کے روز نماز جمعہ کے موقع پر ہونے والے خودکش دھماکے کے خلاف اس ملک کے مختلف شہروں ميں شيعہ تنظيموں کي جانب سے احتجاجي مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے-

پاکستان کے مختلف شہروں سے ھمارے نمائندوں کي رپورٹوں کے مطابق پشاور کے مدرسہ حسينيہ شھيد علامہ عارف حسين الحسيني ميں نمازجمعہ کے موقع پر ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے خلاف گلگت بلتستان،کراچي،پاراچنار،کوئٹہ ،ملتان اور سرگودھا سميت کئي شہروں ميں ہونے ہونيوالے مظاہروں کے دوران خودکش دھماکے کي مذمت کي گئي-

سانحہ پشاور کے خلاف آج بھي پاکستان کے کئي ہشہروں ميں احتجاجي مظاہرے کئےجائيں گے -

واضح رہے کہ جمعہ کے روز ہونے والے خودکش دھماکے ميں شھيد قائد علامہ عارف حسين الحسيني کے12سالہ پوتے مہدي الحسيني سميت 20کے قريب افراد شھيد اور 30 زخمي ہوئے تھے-

 شھيد قائد علامہ عارف حسين الحسيني کے12سالہ پوتے مہدي الحسيني کو پارا چنار کے علاقے پيواڑ ميں ان کے دادا علامہ عارف حسين الحسيني کے پہلو ميں سپرد خاک کر ديا گيا اس موقع پر رقت آميز مناظر ديکھے گئے ہر آنکھ اشک بار تھي اور لوگ سينہ کوبي کر رہے تھے  -

بشکریہ اردو ریڈیو تھران


متعلقہ تحریریں :

پاکستان ميں شيعوں پر ظلم

شيعہ برادري کا ظلم پر  پرامن احتجاج