• صارفین کی تعداد :
  • 6066
  • 5/29/2013
  • تاريخ :

گلاب جامن

گلاب جامن

يہ مٹھائيوں کا بادشاہ مانا گيا ہے- ہے عصرانے، دعوت، منہ ميٹھا کرانے کے بہت کام آتا ہے- جتنا نرم اور خستہ ہوگا اتنا اچھا مانا جاتا ہے-

اشياء

نشاستہ

آدھا پاۆ

ميدہ

ايک چھٹانک

ميٹھا سوڈ

آدھي چائے کا چمچہ

شکر

ايک کلو

کھويا

ايک پاۆ

انڈا

ايک عدد

گھي

ايک پاۆ

 

ترکيب

پہلے شکر کي چاشني تيار کريں ( ايک کيلو شکر ميں ايک پاۆ پاني ڈآل کر گرم کريں يہاں تک کہ تمام شکر حل ہوجائے شکر حل ہونے کے دس منٹ اور پکائيں تا کہ گاڑھي چاشني بن جائے)

اب ايک برتن ميں گھي لے کر گرم کريں- اس ميں اسٹارچ اور ميدہ ڈال کر بھونيں يہاں تک کہ لال ہو جائے ( آنچ نہايت کم رکھيں ورنہ جل جائے گا اور صحيح نہيں بھنے گا) اب اس ميں سوڈا اور کھويا ڈال ديں- اس ميں انڈا ملا کر کسي گرم جگہ ميں موٹا کپڑا ڈھانک کر آدھا، پونا گھنٹہ رکھ ديں ( تا کہ سوڈا ملنے سے نرم ہوجائے) اب اس کي گول يا لمبوتري شکل کے پيڑے بنا کر تل ليں اور چاشني ميں ڈاليں اور چاشني کو پانج دس منٹ ہلکي آنچ پر پکائيں تا کہ شيرہ ان ميں سراہت کر جائے- نرم شيرہ کے گلاب جامن حاضر ہيں- چاشني اگر زيادہ بنالي جائے تو چاشني ميں گلاب جامن رکھ کر مہمانوں کو پيش کريں- اميد ہے سب کو پسند آئے گا-

 

متعلقہ تحریریں:

بھري ہوئي مرچ

کڑاھي پسندے