• صارفین کی تعداد :
  • 598
  • 5/20/2013
  • تاريخ :

حاليہ انتخابات انتہاء پسندي اور دہشت گردي کيخلاف ريفرنڈم

حالیہ انتخابات انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف ریفرنڈم

ملي يکجہتي کونسل پاکستان کے قائم مقام سربراہ اور ملت جعفريہ کے  قائد علامہ سيد ساجد علي نقوي نے کہا ہے کہ حاليہ انتخابات انتہاء پسندي اور دہشت گردي کيخلاف ريفرنڈم ہيں، تمام مکاتب فکر، عمائدين اور شعبہ ہائے زندگي سے تعلق رکھنے والے عوام نے انتہاء پسندي اور جنونيت کو مسترد کرتے ہوئے امن، خوشحالي اور ترقي کا بہترين فيصلہ کيا، تمام سياسي جماعتيں عوامي مينڈيٹ کا احترام کرتے ہوئے ملکي مفاد ميں فيصلے کريں- ان خيالات کا اظہار انہوں نے مرکزي دفتر سے جاري بيان ميں کيا- انہوں نے کہا کہ حاليہ انتخابات ميں عوام جس جوش و خروش اور يکجہتي سے جمہوريت کے فروغ کيلئے گھروں سے نکلے اور مملکت خداد اد کو امن، خوشحالي اور ترقي کي جانب گامزن کرنے کيلئے اپنا ووٹ استعمال کيا اس پر وہ تحسين کے مستحق ہيں-

انہوں نے کہا کہ حاليہ انتخابات انتہاء پسندي اور دہشت گردي کے خلاف ريفرنڈم ہيں اور تمام مکاتب فکر، عمائدين اور شعبہ ہائے زندگي سے تعلق رکھنے والے عوام نے انتہاء پسندي اور جنونيت کو مسترد کر ديا ہے اور ثابت کر ديا ہے کہ وہ ملک ميں بھائي چارے، امن و آشتي کے داعي ہيں اور کسي بھي ايسے گروہ کا راستہ روکيں گے جو ملک ميں فرقہ وارانہ فسادات کو بھڑکانے کا سبب بنے يا اتحاد ميں دراڑيں ڈالنے کي کي مذموم کوششيں کريں- اس موقع پر انہوں نے پورے ملک خصوصاً جھنگ کے عوام کو بھي مبارکباد ديتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس طرح شرپسندي اور جنونيت کو مسترد کيا وہ لائق تحسين ہے- انہوں نے کہا کہ عوام کے فيصلے نے ثابت کر ديا کہ ملکي استحکام اور دہشت گردي کا خاتمہ اتحاد و وحدت ميں پنہاں ہے-

اردو ریڈیو تھران

متعلقہ تحریریں:

صدر آصف علي زرداري ستائيس فروري کو تہران کا دورہ کريں گے

کراچي ميں گارمنٹس کي فيکٹري ميں لگي آگ