• صارفین کی تعداد :
  • 830
  • 5/12/2013
  • تاريخ :

نواز شريف نے اپني جيت کا دعوي کرديا

نواز شریف نے اپنی جیت کا دعوی کردیا

ريڈيو تھران کي ايک رپورٹ کے مطابق   مسلم ليگ (ن) کے حاميوں کي ايک کثير تعداد  سے  ہفتے کي رات  کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے يہ دعوي کيا ہے کہ پورے ملک ميں پاکستان مسلم ليگ( ن) اليکشن جيت گئي ہے-

انہوں نے کہا کہ ابھي تک نتائج موصول ہو  رہے ہيں ليکن ہماري جيت يقيني ہے اور اب انتخابات کے نتائج نے يہ بات ثابت کر دي ہے کہ ہم ہي اس ملک کي سب سے بڑي جماعت ہيں-

انہوں نے کہا کہ ہم اللہ کے شکر گزار ہيں کہ اس نے مسلم ليگ نون کو ايک  اور موقع  ديا تاکہ ہم  عوام اور پاکستان کي خدمت کر سکيں- انہوں نے اپنے حاميوں سے درخواست کي کہ لوگ ہمارے حق ميں يہ دعا کريں کہ ہميں کسي اور جماعت کہ ساتھ مل کر حکومت نہ بناني پڑے-

گذشتہ روز ہونے والے انتخابات کے ابھي تک حتمي نتائج موصول نہيں ہوئے ہيں ليکن غير حتمي نتائج کے مطابق اس وقت سابق وزير اعظم پاکستان مياں نواز شريف کي جماعت مسلم ليگ نون کو ملک بھر ميں برتري حاصل ہے-

 

متعلقہ تحریریں:

اسلامي جمہوريہ ايران کے سفير کي نواز شريف سے ملاقات

حاليہ انتخابات انتہاء پسندي اور دہشت گردي کيخلاف ريفرنڈم