• صارفین کی تعداد :
  • 2883
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

زنجان کا سب سے بڑا پل

زنجان کا سب سے بڑا پل

اگر آپ کو  ايران کے شہر زنجان جانے کا کبھي اتفاق ہو تو جہاں آپ اس علاقے کا قدرتي حسن اور دوسرے   تاريخي مقامات ديکھيں گے وہيں اس علاقے کے معروف پل کو بھي ديکھنے کا آپ کو موقع ملے گا -  اس پل کا نام " مير بھاءالدين  " ہے -  يہ  پل زنجانرود  ندي پر واقع ہے - اس پل کے بارے ميں خيال يہ کيا جاتا ہے کہ اسے قاجاري دور حکومت ميں بنوايا گيا مگر اب بھي يہ شہر کا ايک اہم پل تصور ہوتا ہے -

اس پل کو قديم پل  يا بڑے پل کے نام سے بھي پکارا   جاتا ہے -  يہ زنجان شہر کے جنوبي حصے ميں واقع ہے - يہ پل زنجان سے  کردستان کي طرف جاتے ہوۓ راستے ميں آتا ہے -  يہ بھي کہا جاتا ہے کہ اس پل کو ناصرالدين شاہ نے بنوايا تھا -

زنجان کا سب سے بڑا پل

 اس پل کي تعمير  کي تاريخ کے بارے ميں  کہا جاتا ہے کہ اسے سن 1312 ہجري قمري ميں  بنوايا گيا اور  1336 ہجري قمري ميں اسے ايران کے نيشنل آثار کي فہرست ميں شامل کر ديا گيا -

زنجان کا سب سے بڑا پل

يہ پل اينٹوں سے بنا ہوا ہے - اس کي بناوٹ ميں اس کي خوبصورتي کو بہت اہميت دي گئي  اور اس کا وسطي دھانہ دوسرے دھانوں کي نسبت قدرے بڑا ہے -  درميان ميں خط معقلي ميں اس پل پر  ياعلي کے مقدس حروف لکھے گۓ ہيں اور اس کي تعمير کي تاريخ بھي درج ہے -

زنجان کا سب سے بڑا پل

اس پل کي لمبائي  100 ميٹر ہے اور اس کي چوڑائي 70/6  ميٹر  ہے  -  اس پل کي بلندي  11 ميٹر ہے -

زنجان کا سب سے بڑا پل

يہ ايک تاريخي پل ہے  اور يہ  زنجان کے قديم پلوں ميں  سالم رہ جانے والا سب سے قديم اور بڑا پل ہے -   يہ تقريبا 100 سال سے بھي  قديم پل ہے - اس پل کو ديکھنے کے ليۓ آپ کو شہر کے جنوبي حصے کا رخ کرنا ہو گا -

زنجان کا سب سے بڑا پل

يہ پل زنجان رود ندي  پر واقع ہے  جو  زنجان سے گزرتي ہے -  اس ندي ميں سرديوں اور بہار کے موسم ميں پاني ہوتا ہے جبکہ گرميوں ميں يہ ندي خشک ہو جاتي ہے  -

تحرير: سيد اسد الله ارسلان


متعلقہ تحریریں:

يزد ميں واقع باغ دولت