• صارفین کی تعداد :
  • 6187
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

پالک کا سلاد

پالک کا سلاد

تازہ پالک کے پتے فولاد حاصل کرنے کا اہم ذريعہ ہيں جسم ميں خود کي کمي، ہو تو پالک کو زيادہ سے زيادہ کھانا چاہيئے- کوشش يہ کريں کہ اسے کم سے کم پکائيں تا کہ اس ميں موجود فولاد ضلئع نہ ہو-

اشياء:

تازہ پالک کے پتے بارہ اونس
مونگ کي کونپليں  ايک کپ
ابلے ہوئے سنگاڑے آٹھ اونس
سخت ابلے ہوئے انڈے دو عدد
چيني کا متبادل پوڈر  ايک چمچ

 

ترکيب:

ڈنڈياں اترے پالک کے پتے دھو کر توليے سے خشک کرکے ہاتھوں سے چھوٹے چھوٹے کرکے ايک شيشے کے پيالے ميں ڈال ديں-

پتوں پر مونگ کي کونپليں پھيلا ديں- ( کونپليں بنانے کے ليے دال کو بھگو کر ايک تھال ميں پھيلا کر اوپر ململ گيلي کرکے ڈال ديں اور ہوا دار جگہ پر رکھ ديں روز پاني چھڑکاۆ کرتے رہيں- چند روز ميں کونپليں پھوٹ آئيں گي يہ وٹامن بي کا خزانہ ہيں)

کونپليوں پر کٹے سنگاڑے پھيلا ديں-

انڈے پھيل کر باريک قتلے کرکے سنگاڑوں پر پھيلا ديں-

گيلا ململ پيالے پر لگا کر ٹھنڈا ہونے کے ليے فريج ميں رکھ ديں-

ايک بوتل ميں ايک کھانے والا چمچ کينڈرل پوڈر، سرکہ اور تھوڑي کالي مرچ پوڈر اور نمک ملا کر خوب ہلائيں-

سلاد پيش کرنے سے قبل يہ محلول لوپر ڈال ديں اور پيالے کو قدرے ہلائيں-

في کس ايک کپ سلاد ميں 85 حرارے ہوں گے-

شعبہ تحرير و پيشکش تبيان


متعلقہ تحريريں:

پھولا پھولا سا آمليٹ