• صارفین کی تعداد :
  • 671
  • 4/12/2013
  • تاريخ :

امريکہ النصرہ کو ہتھيار فراہم کررہا ہے

امريکہ النصرہ کو ہتھيار فراہم کررہا ہے

النصرہ کا القاعدہ سےتجديد عہد

امريکہ النصرہ کو ہتھيار فراہم کررہا ہے

شامي عوام اور حکومت کے ساتھ برسر پيکار النصرہ دہشت گرد گروہ نے القاعدہ دہشت گرد تنظيم کے ساتھ تجديد عہد کيا ہے اور عراق ميں القاعدہ دہشت گرد کروہ کے ارکان بھي بڑي تعداد ميں شام ميں النصرہ کے ساتھ شامل ہوگئے ہيں، شام ميں امريکہ سعودي عرب، ترکي اور قطر مسلح دہشت گردوں کي حمايت کرکے عالمي قوانين کي صريح خلاف ورزي کا ارتکاب کررہے ہيں-

ابنا: شامي عوام اور حکومت کے ساتھ برسر پيکار النصرہ دہشت گرد گروہ نے القاعدہ دہشت گرد تنظيم کے ساتھ تجديد عہد کيا ہے اور عراق ميں القاعدہ دہشت گرد کروہ کے ارکان بھي بڑي تعداد ميں شام ميں النصرہ کے ساتھ شامل ہوگئے ہيں،شام ميں امريکہ سعودي عرب، ترکي اور قطر مسلح دہشت گردوں کي حمايت کرکے عالمي قوانين کي صريح خلاف ورزي کا ارتکاب کررہے ہيں- شام ميں سرگرم  شر پسند دہشت گردگروہ النصرہ فرنٹ نے القاعدہ کے سربراہ ايمن الظواہري سے اپنيوفاداري کا اعلان کيا ہے- النصرہ کے سربراہ ابو محمد الجولاني نے کہا کہ ہے القاعدہ کے سربراہ سے اپني عقيدت کے اظہار سے شام ميں ان کے گروہ کے رويے پر کوئي تبديلي نہيں آئے گي- النصرہ دہشت گرد گروہ نے شام ميں کئي خود کش حملے کئے ہيں جن ميں اس نے ہزاروں بچوں عورتوں اور مردوں کا ناحق خون بہايا ہے- امريکہ سعودي عرب، قطر اور ترکي کے ذريعہ النصرہ کي مدد کررہا ہے- مبصرين کے مطابق النصرہ اور القاعدہ دہشت گرد تنظيميں ملکر امريکہ کو شام کے خلاف کارروائي کا بہانہ فراہم کررہي ہيں- القاعدہ ايک ايسي تنظيم ہے جس کي اميرکہ نے داغ بيل ڈالي ہے اور جو سلفي وہابي دہشت گردوں پر مشتمل تنظيم ہے جو امريکي اور اسرائيلي مفاد کے لئے لڑ رہي ہيں-