• صارفین کی تعداد :
  • 661
  • 3/31/2013
  • تاريخ :

 اميدوار بندوق کے زور پر نہيں ووٹ کے ذريعے اليکشن لڑيں گے: افضل خان

افضل خان

ايڈيشنل سيکريٹري اليکشن کميشن افضل خان نے کہا ہے کہ اس مرتبہ اميدوار بندوق کے زور پر نہيں بلکہ ووٹ کے ذريعے اليکشن لڑيں گے-

ابنا: پاکستان کے ايڈيشنل سيکرٹري اليکشن کميشن افضل خان نے کہا ہے کہ انتخابي اميدواروں کے کاغذات کي بے رحم اسکروٹني کي جائے گي، کوشش ہے کہ رات 9 بجے تک اميدواروں کي حتمي فہرست تيار کر لي جائے، انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران اسلحہ کي نمائش يا ہوائي فائرنگ کرنے والوں کو جيل بھيج ديا جائے گا اور متعلقہ اميدواروں کے کاغذات نامزدگي بھي مسترد کر ديئے جائيں گے جبکہ تمام جانبدار اور غير ذمہ دار يا کسي کي سفارش کرنے والے سرکاري ملازمين کا تبادلہ کر ديا جائے گا-