• صارفین کی تعداد :
  • 666
  • 3/31/2013
  • تاريخ :

کربلا کے حوزہ علميہ نے آل سعود کو شيخ النمر کے خلاف کسي طرح کي کاروائي سے خبردار کيا

کربلا

کربلائے معليٰ کے حوزہ علميہ امام جواد عليہ السلام نے سعودي حکومت کو شيخ النمر کے خلاف کسي طرح کي کاروائي کرنے سے خبردار کياہے-

اہلبيت (ع) نيوز ايجنسي -ابنا- کربلا کے حوزہ علميہ امام جواد (ع) نے اپنے ايک بيان ميں عربستان ميں شيعہ علماء کي حرمت کو پامال کرنے کي شديد مذمت کي-

اس بيان ميں کہا گيا ہے کہ سعودي حکمرانوں نے شيعہ علماء کي نسبت ايک توہين آميز اقدام کيا ہے اور آل سعود کي عدالت نے شيخ النمر کو اعدام کرنے کا حکم صادر کرنے کا مطالبہ کيا ہے- ہم واضح طور پر آل سعود حکومت کو خبردار کرتے ہيں کہ شيعہ علماء اور رہبروں کي ہتک حرمت ميں اپني غير منصفانہ سياست کو روک دے اور کسي بھي شيعہ رہبر کو کسي قسم کا گزند نہيں پہنچنے پائے-

کربلا کے حوزہ علميہ امام جواد (ع) نے شيخ النمر کي بلا قيد و شرط آزادي کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام اسلامي ممالک بالخصوص عربستان کے مشرقي علاقوں ميں ساکن افراد سے مطالبہ کيا ہے کہ ان ظالمانہ اقدامات کے سامنے ہر گز خاموشي اختيار نہ کريں-