• صارفین کی تعداد :
  • 955
  • 2/28/2013
  • تاريخ :

امت اسلاميہ کے درميان تفرقہ صہيونيت کا اہم مقصد

پاکستان میں مذہبی قتل و غارت افسوس ناک

رہبر انقلاب اسلامي نے اسلامي ممالک کے درميان روابط کو مسلمان قوموں کي مشکلات کا حل قرار ديتے ہوئے فرمايا: امت مسلمہ کے درميان اختلاف پيدا کرنا صہيوني اور عالمي استکبار کا اہل مقصد ہے-

اہلبيت نيوز ايجنسي- ابنا- آج بدھ 27 فروري کو پاکستان کے صدر جمہوريہ آصف علي زرداري نے تہران ميں رہبر معظم انقلاب سے ملاقات کي- اس ملاقات ميں رہبر معظم نے امت مسلمہ کي تمام مشکلات کو دشمنان اسلام کي جانب سے قرار ديتے ہوئے فرمايا: دنيائے اسلام کي جغرافيائي، زميني اور  انساني صلاحيتوں اور استعدادوں کو نکھارنا ان مشکلات سے بچنے کا حل ہے-

حضرت آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے اسلامي ممالک ميں روابط کي تقويت کو مسلمان قوموں کے درميان موجود مشکلات کے حل کا دوسرا عامل قرار ديتے ہوئے کہا: امت اسلاميہ کے درميان اختلاف اور تفرقہ پيدا کرنا صہيوني اور عالمي استکبار کے اہم اہداف ميں سے ايک ہے-

انہوں نے ايران اور پاکستان کے درميان روابط کو مزيد عميق کرنے کے حوالے سے فرمايا: ہم يہ محکم عقيدہ رکھتے ہيں کہ ان دو ممالک کے درميان معيشتي، سياسي، سماجي اور امنيتي روابط ميں مزيد تقويت ان کي پيشرفت کا ذريعہ ہے-

رہبر انقلاب نے ايران پاکستان کے درميان گيس پائپ لائن کو تہران - اسلام آباد کے درميان ہمکاري کا ايک اہم نمونہ قرار ديا اور اس سلسلے ميں دشمنوں کي مخالفت کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: ہميں چاہيے کہ ان مخالفتوں کو پشت پا ڈال کر آگے بڑھيں-

رہبر انقلاب اسلامي نے ايک قابل اطمينان اور دائمي انرجي منبع کو پاکستان جيسے ملک کے ليے اول درجہ اہميت کا حامل سمجھتے ہوئے فرمايا: اس علاقہ ميں صرف اسلامي جمہوريہ ايران ايک قابل اعتماد انرجي منبع ہے اور ہم تيار ہيں اس حوالہ سے پاکستان کي ضرورت پورا کريں-

حضرت آيت اللہ خامنہ اي نے پاکستان ميں مذہبي کشت و کشتار کو ايک خطرناک بيروني جراثيم قرار ديتے ہوئے کہا: پاکستان ميں مذہبي قتل و غارت يقينا افسوس ناک ہے اور قطعي طور پر دشمنوں کو اجازت نہيں دينا چاہيے کہ وہ پاکستان کي قومي يکجہتي کو پامال کريں-

رہبر انقلاب نے اس مشکل کے حل کے ليے پاکستاني حکومت کو اميد دلاتے ہوئے کہا: ہميں اميد ہے کہ آپ کي حکومت مذہبي اور قومي وحدت کو مضبوط بنا کر ملک کي ترقي کي راہ ميں قدم اٹھائي گي-

جناب آصف علي زرداري نے بھي اس ملاقات سے نہايت خوشي کا اظہار کيا اور تاکيد کي کہ ہم دونوں ممالک کے عميق روابط پر يقين رکھتے ہيں-

پاکستان کے صدر جمہوريہ نے کہا: ايران اور پاکستان کے روابط کو مخدوش کرنے کے حوالے سے بين الاقوامي کھلاڑيوں کا کھيل شکست کھا چکا ہے اس ليے کہ قوموں نے يہ سيکھ ليا کہ کس طرح سے دشمنان اسلام کا مقابلہ کيا جائے-

آصف علي زرداري نے داخلي جنگ کو دشمنان پاکستان کي سازش قرار ديا اور کہا: جناب عالي کي دعاوں کے طفيل انشاء اللہ ہم اس سازش کو نقش بر آب کريں گے-