• صارفین کی تعداد :
  • 716
  • 2/28/2013
  • تاريخ :

ايران علاقائي سطح پر طاقتور ملک ہے

ڈاکٹر محمود احمدی نژاد

اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے کہا ہے کہ ايران علاقائي و عالمي سطح پر ايک بااثر اور طاقتور ملک ہے -

ابنا: صدر مملکت نے آج جنوبي ايران کے صوبے فارس ميں صنعتي منصوبوں کي افتتاحي تقريب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ايران کي پيشرفت ،علاقائي و عالمي سطح پر اہم سياسي و ثقافتي طاقت کي مظہر ہے حالانکہ تہران کے دشمن ايران کي پيشرفت کے خلاف ہيں -

ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے دھونس دھمکيوں کے مقابلے ميں ايران کي استقامت و مزاحمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ايراني قوم کو چاہيئے کہ ترقي و پيشرفت کي اہم چوٹياں سر کرے تاکہ ايران کے دشمن اپني کسي بھي سازش ميں کامياب نہ ہوسکيں -

 صدر مملکت نے ايران کي پيٹروکيميکل پيداوار کو سالانہ 57 ملين ٹن کے قريب اعلان کرتے ہوئے کہا کہ يقيني طور پر زيرتعمير ريفائنريوں کے پيش نظر ايران، ڈيزل اور پٹرول بھي برآمد کرنا شروع کردے گا- انہوں نے کہا کہ ايران اس وقت اپنے ملکي ماہرين اور دانشوروں کي بدولت عالمي سطح پر رقابت کے ميدان ميں نماياں ہے -

 قابل ذکر ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کے صدر جناب ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے آج صوبے فارس ميں 972 ميگاواٹ بجلي پيدا کرنے کي توانائي کے حامل "حافظ گيس" بجلي گھر کا افتتاح کيا -