• صارفین کی تعداد :
  • 786
  • 2/27/2013
  • تاريخ :

پاکستان اور ايران کے باہمي تعلقات

پاکستان اور ايران کے باہمي تعلقات

ايران پاکستان دوستي

پاکستان اور ايران کي حکومتيں اس کوشش ميں ہيں کہ  دونوں ممالک کے درميان ريل اور سڑکوں کا نظام بہتر بنايا جاۓ تاکہ تجارت  ميں آساني  پيدا کي جا سکے -  ثقافت کے شعبے ميں بھي  باہمي تعاون بڑھانے کي کوششيں کي جا رہي ہيں -  خطے ميں بيروني افواج کي موجودگي  سے پيدا ہونے والي صورتحال کي بدولت دونوں ممالک کے درميان  دفاعي اور  معلومات کے تبادلہ کے حوالے سے تعاون بےحد ناگزير ہے - اسلام مخالف قوتيں مختلف طرح کے حربے استعمال کرکے اسلامي ممالک ميں غيريقيني کي صورتحال پيدا کر رہے ہيں   اور  عراق ، افغانستان جيسے اسلامي ممالک امريکي جارحيت کا بري طرح  شکار ہو چکے  ہيں - ايسي صورتحال ميں دونوں ممالک ميں عسکري تعاون بہت ضروري ہے تاکہ علاقے ميں طاقت کا توازن برقرار رکھا جا سکے اور علاقائي ممالک کو بيروني طاقتوں کي سازشوں سے بچايا جا سکے -  امريکہ کي يہ کوشش ہے کہ اسلامي ممالک ميں  انتشار پيدا کرکے  اسلامي ممالک کي باہمي ريشہ دوانيوں سے فائدہ اٹھايا جاۓ - ايسي صورتحال ميں دونوں ممالک  کے ليۓ ضروري ہے کہ وہ عالم اسلام کے اتحاد کو برقرار رکھيں اور اسلامي ممالک کے خلاف کفار کي يلغار کو روکيں - ايران اور پاکستان دو برادر ممالک ہيں اور ان کے درميان جتنا بھي تعاون ہو وہ کم ہے - بقول  ڈاکٹر احمدي نژاد ( صدر ايران )

  ‘‘ پاکستان کے ساتھ تعاون ميں اضافے کي کوئي حد مقرر نہيں ہے-"

پاکستان اس وقت جہاں دہشتگردي کا شکار ہے وہيں وہ توانائي کے بحران کا بھي شکار نظر آتا ہے - ايران نے پاکستان کو ہر شعبہ ميں مدد کرنے کي پيشکش کي ہے اور توانائي کے شعبے ميں  پاکستان کي ضروريات کو پورا کرنے کي يقين دہاني کرائي ہے - ايران اپني اندروني ضروريات سے زيادہ بجلي پيدا کرنے والا ملک ہے اور قريبي ممالک کو بجلي فراہم کر رہا ہے جن ميں افغانستان، عراق، ترکي اور آرمينيا شامل ہيں- 2008ء ميں پاکستان اور ايران کے درميان ايک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت پاکستان ايران سے ايک ہزار ميگاواٹ بجلي خريدنے پر آمادہ ہوا  - ايران پاکستان کوصرف بجلي فروخت کرنے کي حد تک دلچسپي نہيں رکھتا بلکہ وہ پاکستان کي بجلي پيدا کرنے کي صلاحيت اور گنجائش ميں اضافہ کرنے کے پراجيکٹ ميں تعاون کے ليے بھي تيار ہے- ايران پہلے ہي بلوچستان کے ليے چاليس ميگاواٹ بجلي فراہم کر رہا ہے- ايراني کمپنياں صوبہ سندھ ميں بجلي پيدا کرنے کے دو پراجيکٹس کي تنصيب کے ليے کام کر رہي ہيں-  پاکستان اور ايران کے درميان گوادر ميں آئل ريفائنري لگانے پر اتفاق ہو گيا ہے اور يہ ريفائنري ايراني کمپني اور پي ايس او کے باہمي اشتراک سے لگائي جائے گي اس ريفائنري کي پيداواري صلاحيت 400 بيرل يوميہ ہوگي-

( جاري ہے )

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان