• صارفین کی تعداد :
  • 3774
  • 1/26/2013
  • تاريخ :

حضرت امام صادق عليہ السلام کي بڑائي

حضرت امام صادق عليہ السلام

اہل سنت علماء کا امام صادق عليہ السلام کے علم کا اعتراف

 ابوحنيفہ : ميں نے  ہرگز جعفر بن محمد سے فقيہ تر  کسي کو نہيں ديکھا  ہے - وہ امت مسلمہ کے ايک بہت بڑے عالم ہيں -

ميں نے سلام کيا اور منصور کے اشارے کے ساتھ بيٹھ گيا -  منصور نے ان کي طرف نگاہ کي اور کہا : يہ ابوحنيفہ ہے - (١)

انہوں نے جواب ديا : جي مجھے معلوم ہے -  اس کے بعد منصور نے ميري طرف صورت کي اور کہا :  اے ابوحنيفہ  اپنے مسائل کو ابوعبداللہ  عليہ السلام کے سامنے پيش کرو -   ميں جو مسئلہ بھي پوچھتا وہ جواب ديتے -  تمہارا عقيدہ اس بارے ميں يہ ہے ،  اھل مدينہ کا عقيدہ وہ ہے  اور ہمارا عقيدہ اس طرح  ہے -   بعض مسائل ميں وہ ہمارے ساتھ متفق تھے جبکہ بعض ميں اہل مدينہ کے ساتھ  متفق تھے  اور بعض ميں  دونوں سے اتفاق نہيں کرتے تھے - ميں نے ترتيب کے ساتھ چاليس کے چاليس مسائل کو بيان کيا جن کا انہوں نے جواب ديا - ابوحنفيہ جب يہاں پہنچے تو اشارے کے ساتھ  انہوں نے امام صادق عليہ السلام سے کہا  " لوگوں ميں سے عقلمند ترين فتوے اور فقھي مسائل ميں لوگوں کے اختلاف سے سب سے زيادہ آگاہ ہے - (٢)

ابوحنيفہ نے  حضرت امام باقر عليہ السلام سے فائدہ اٹھانے کے ساتھ حضرت امام صادق عليہ السلام سے بہت ساري احاديث نقل کي ہيں - کتاب الاثار ميں  زيادہ تعداد ميں اس کي امام صادق عليہ السلام سے کي جانے والي روايات ديکھي جا سکتي ہيں - وہ خود امام صادق عليہ السلام کے بارے ميں کہتا تھا : ما رأيت أفقه من جعفربن محمد و أنّه آعلم الأمه؛ يعني  ميں نے ہرگز جعفر بن محمد سے زيادہ فقہي  تر  نہيں ديکھا اور وہ حقيقي طور پر  مسلمان امت کے  بہت بڑے عالم ہيں - (٣)

حوالہ جات :

1-  حيات فکري و سياسي امامان شيعه، رسول جعفريان، ص 327

2-  سيره پيشوايان، مهدي پيشوايي، ص 350 و  351

3- حيات فکري و سياسي امامان شيعه، رسول جعفريان، ص 330

جاری ہے

شعبہ تحریر و پیشکش تبیان