• صارفین کی تعداد :
  • 1451
  • 1/22/2013
  • تاريخ :

سفرنامہ کيسي صنف ادب ہے؟

سفرنامہ کيسي صنف ادب ہے؟

سفرنامہ

سفرنامہ ايک ايسي صنف ادب ہے جس ميں مشاہدے کي قوت سب سے زيادہ رو بہ عمل آتي ہے- يہ صنف علم تاريخ اور علم جغرافيہ کے فني مقاصد کے ليے ميکانکي انداز ميں کوائف جمع نہيں کرتي بلکہ ايک مربوط، دلچسپ اور خوشگوار بيانيہ مرتب کرنے کے ليے ان سب سے فائدہ اٹھاتي ہے- سفرنامہ نگار اپنے عہد کو زندہ حالت ميں ديکھتا ہے اور زندگي کے اس مشاہدے کو سفرنامے ميں يوں منتقل کر ليتا ہے اور اس ميں مکمل کاميابي اس وقت ہوتي ہے جب سفرنامہ نگار ادب کے جملہ تقاضوں سے بخوبي واقف ہو اور مشاہدے کو تخليقي انداز ميں پيش کرني کي قوت رکھتا ہو-

جديد اردو سفرنامہ جسم سے زيادہ ذہن اور روح کو متحرک کرتا ہے اردو کے ايک سفرنامہ نگار نے تو آج کے سفرنامہ کو اکيلے آدمي کا ايپک قرار ديا ہے- وجہ يہ ہے کہ جديد سفرنامہ معلومات مہيا کرنے کے بجائے اس فکري اور تہذيبي تصادم کو منظرعام پر لاتا ہے جو مختلف تہذيبوں اور نظاموں کے درميان عالمي سطح پر عمل ميں آ رہا ہے-

تيکنيک کے اعتبار سے سفرنامہ ايک ايسي صنف اظہار ہے جس ميں بہت زيادہ تجربوں کي گنجائش موجود نہيں- ابتدائي اور قديم سفرنامے بيانيہ تيکنيک ميں پيش کيے گئے تھے- آج کا جديد سفرنامہ بھي اسي تيکنيک ميں لکھ جا رہا ہے- سفرنامہ چونکہ واحد متکلم ميں لکھا جاتا ہے اس ليے اس ميں فطري طور پر آپ بيتي کا انداز نظر آتا ہے- دلچسپي کا عنصر بڑھ جاتا ہے اور سفرنامہ نگار ہي ہيرو نظر آنے لگتا ہے- سفرنامے کي تيکنيک ميں اہميت اسي بات کو حاصل ہے کہ سفرنامہ کس وقت لکھا گيا اور سفرنامہ نگار نے اپني يادداشتوں کو کيونکر محفوظ رکھا ہے- سفرنامہ نگار اگر سفر کے حالات و تاثرات دوران سفر لکھتا چلا جائے تو ايسا سفرنامہ بالعموم ڈائري کي تيکنيک اختيار کر ليتا ہے- اس قسم کا سفرنامہ نہ صرف تاريخ کا صحيح تعين کرتا ہے بلکہ حادثات و واقعات پر سياح کا فوري رد عمل بھي ظاہر کرديتا ہے-

دوران سفر لکھے ہوئے سفرنامہ کي دوسري خطوط کي تيکنيک ميں سامنے آئي ہے ڈائري ميں سياح کسي دوسرے شخص کو اپنے تجربے ميں شامل نہيں کرتا ليکن خطوط کا مخاطب تو فاصلے پر موجود ہوتا ہے اور وہ منظر کے حسن ميں بالواسطہ طور پر ہي شريک ہوتا ہے اور سياح وہ کيفيت جو اس نے خود محسوس کي ہے مکتوب اليہ کو منتقل کرنے کي کوشش کرتا ہے-

شعبہ تحریر و پیشکش تبیان