• صارفین کی تعداد :
  • 1480
  • 12/19/2012
  • تاريخ :

اردو ميں ت، ۃ  اور ط کو کس طرح لکهنا ہے؟ 

ت

اردو ميں الف کو کس طرح لکهنا ہے؟  

اردو ميں الف ممدوده اور تنوين کو کس طرح لکهنا ہے؟ 

ہم تنوين کے سلسلے ميں ڈاکٹر عبد السّتار صديقي کے اصول کو اپنا چکے ہيں کہ اردو کے حروفِ تہجي ميں تائے مُدَوَّرہ نام کي کوئي چيز نہيں- ليکن اردو ميں گنتي کے چند عربي الفاظ ۃ سے لکھے جاتے ہيں- جب تک يہ اسي طرح چلن ميں ہيں، ان کو عربي طريقے سے لکھنا مناسب ہے:

صلوٰۃ زکوٰۃ مشکوٰۃ

البتہ اس قبيل کے ديگر عربي الفاظ کے بارے ميں ڈاکٹر عبد السّتار صديقي کي رائے صحيح ہے کہ يہ اردو ميں ت سے لکھے جاتے ہيں، اور اسي طرح چلن ميں آ چکے ہيں- چنانچہ ان کو ت سے ہي لکھنا چاہيے:

حيات نجات بابت منات مسمات توريت

ت، ط اردو ميں کچھ الفاظ ايسے ہيں جو ت اور ط دونوں سے لکھے جاتے ہيں، ان کے املا ميں احتياط کي ضرورت ہے- ذيل کے الفاظ ت سے صحيح ہيں:

تپش تہران تپاں تيار تياري توتا ناتا (رشتہ)

ذيل کے الفاظ کو ط سے لکھنا صحيح ہے:

غلطاں طشت طشتري طمانچہ طہماسپ طوطي

تحرير: ‎‎‎ڈاکٹر گوپي چند نارنگ، پروفيسر اردو، دہلي يوني ورسٹي

پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان