• صارفین کی تعداد :
  • 867
  • 12/8/2012
  • تاريخ :

ايٹمي توانائي کا پرامن استعمال ايران کا حق ہے

ایٹمی توانائی کا پرامن استعمال ایران کا حق ہے

ايران کا ايٹمي پروگرام اور سامراج

ايران کا پرامن ايٹمي پروگرام  اور عالمي سامراج

امريکہ کو ايراني عوام کے سامنے ايک نہ ايک دن گھٹنے ٹيکنے ہي  ہونگے - امريکي وزير خارجہ نے چند روز قبل مشرق وسطي اور امريکہ کے سفارت کاروں سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ امريکہ ايران کے ساتھ ايٹمي پروگرام پر مذاکرات کرنے کو تيار ہے -  امريکہ ہميشہ کي طرح اب بھي دوغلي پاليسي پر عمل پيرا ہے - ايک طرف تو وہ ايران پر ناجائز اقتصادي پابندياں لگانے ميں مصروف ہے تو دوسري طرف مذاکرات کي بات کرتا ہے - چين ، روس اور دنيا کے متعدد ممالک نے ايران کے خلاف امريکي  اقتصادي پابنديوں کو  يکطرفہ قرار ديا ہے اور امريکہ کے اس اقدام پر اعتراض کيا ہے -

ايک دوسرے مقام پر امريکہ اور يورپ کے  تعلقات کے موضوع پر بحث کرتے ہوۓ امريکي وزيرخارجہ نے  اپني تقرير ميں ايران کے  ايٹمي پروگرام کو ہمسايہ ممالک  اور عالمي برادري کے ليۓ خطرہ قرار ديا  مگر ہيلري کلنٹن کا يہ بيان  ايٹمي معائنہ کاروں کي رپورٹ کے بالکل برعکس ہے جو اس بات کا اقرار کرتے ہيں کہ ايران کا ايٹمي پروگرام پرامن ہے  اورايسے کوئي بھي شواھد موجود  نہيں ہيں جن سے يہ اندازہ لگايا جا سکے کہ ايران ايٹمي ہتھيار بنانے ميں مصروف ہے -

امريکي عہدے داروں کا طريقہ واردات يہ ہوتا ہے کہ وہ مذاکرات کي پيشکش کو بھي دھمکي کے انداز ميں پيش کرتے ہيں- ان کے خيال يہ ہے  ايران کو ڈرا دھمکا  کر اپنے مطالبات منواۓ جائيں مگر يہ ان کي بھول ہے - ايران نے ہميشہ سامراجي طاقتوں کي  طرف سے طاقت کے استعمال کي پاليسي کي مذمت کي ہے اور ان کے سامنے سرتسليم خم کرنے سے ہميشہ انکار کيا ہے -

ضرورت اس امر کي ہے کہ بامقصد مذاکرات شروع کيۓ جائيں مگر ان مذاکرات کے شروع کرنے سے قبل يہ بہت ضروري ہے کہ امريکہ اور يورپ اپنا منفي رويہ تبديل کريں - امريکہ کو اچھي طرح سے معلوم ہے کہ اس طرح کے حربوں سے  کچھ حاصل نہيں ہو گا مگر پھر بھي وہ عادت سے مجبور ہے اور اسرائيلي حکومت  کو خوش کرنے کے ليۓ مسلسل ايران کے خلاف زورآزمائي کرنے ميں مصروف ہے - امريکہ اور پورپي طاقتوں کو يہ چاہيۓ کہ  وہ اين پي ٹي کے دائرہ کار ميں رہتے ہوۓ ايران کے ايٹمي انرجي کے استعمال کے حق کو تسليم کريں اور ايران کے ساتھ  مثبت مذاکرات شروع کرنے کے ليۓ اعتماد سازي کي فضا پيدا کريں - اس راستے پر عمل پيرا ہو کر اس مسئلے کا پرامن حل ممکن ہے -

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

 شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان