• صارفین کی تعداد :
  • 807
  • 12/8/2012
  • تاريخ :

ايران کا ايٹمي پروگرام اور سامراج

ایران کا ایٹمی پروگرام

ايران کا پرامن ايٹمي پروگرام  اور عالمي سامراج

سامراجي طاقتوں نے بين الاقوامي ايٹمي توانائي کے ادارے کو يرغمال بنا رکھا ہے اور اسے اپنے مقاصد کے حصول کے ليۓ استعمال کر رہے ہيں - ايران کے ايٹمي پروگرام کو اتنا حوا بنانے سے بہتر ہے کہ امريکہ اپنا رويہ تبديل کرے اور ايران کے ساتھ  مثبت مذاکرات کا آغاز کرے - منفي پروپيگنڈے اور اقتصادي پابنديوں  سے  ايران کو ڈرايا نہيں جا سکتا ہے -  امريکي اور اسرائيلي  يہ بھي جانتے ہيں کہ پيشگي حملے سے بھي ايران کے پرامن ايٹمي پروگرام کو ختم نہيں کيا جا سکتا ہے - امريکہ کے جنرل مارٹن ڈيمپيسي اور دوسرے فوجي ماہرين بھي اس بات کا اعتراف کر چکے ہيں کہ ايران کے ايٹمي پروگرام  کو فوجي طاقت سے ختم نہيں کيا جا سکتا -

جن لوگوں کے سروں پر جنگ کا بھوت سوار ہے انہيں يہ بھي معلوم ہونا چاہيۓ کہ ايران کوئي کمزور يا چھوٹا ملک نہيں ہے جس پر  اپني مرضي سے آساني کے ساتھ حملہ کر ديا جاۓ - ايران اس وقت علاقائي طاقت ہے اور اپنے دفاع کي ذمہ داريوں سے پوري طرح آگاہ ہے - اگر ايران پر حملہ کيا گيا تو ايراني قوم سيسہ پلائي ہوئي ديوار بن کر اپنے حقوق کے تحفظ کے ليۓ ميدان عمل ميں  ہو گي -

بين الاقوامي ايٹمي  توانائي ايجنسي ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے نمائندے جناب علي اصغر سلطانيہ نے خبردار کيا کہ ايران کي ايٹمي تنصيبات پر حملے کي صورت ميں اس کا ٹھوس جواب دينے کے علاوہ ،ايران اين پي ٹي سے بھي نکل سکتا ہے-

ايران کي ايٹمي تنصيبات پر حملے کے حوالے سے صہيوني حکومت کي دھمکيوں پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئي ايران پر حملے کي ہمت نہيں کرسکتا ليکن اگرصہيوني حکومت جيسي احمق ونادان حکومت نے کسي غلطي کا ارتکاب کيا ، جس طرح ايران کے حکام نے اعلان کيا ہے اسے سخت جواب ديا جائے گا- انہوں نے مزيد کہا کہ حملے کي صورت ميں بھي ايراني ماہرين ،سينٹريفيوجوں کو جلد ہي بدل سکتے ہيں- علي اصغر سلطانيہ نے کہا کہ ايراني ماہرين سينٹريفيوجوں کے سبھي 90 پرزوں کو  بنا سکتے ہيں اور اس حوالے سے ہميں کسي کي ضرورت نہيں ہے -

( جاري ہے )

تحرير : سيد اسداللہ ارسلان

 شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان