• صارفین کی تعداد :
  • 1656
  • 11/11/2012
  • تاريخ :

بسکہ دُشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا

آدمي کو بھي ميسر نہيں انساں ہونا

مرزا غالب

سراپا رہن عشق و ناگزير الفت ہستي/ عبادت برق کي کرتا ہوں اور افسوس حاصل کيا

ہوں ترے وعدہ نہ کرنے ميں بھي راضي کہ کبھي / گوش منت کش گل بانگ تسلي نہ ہوا

دہر ميں نقش وفا وجہ تسلي نہ ہوا / ہے يہ وہ لفظ کہ شرمندۂ معني نہ ہوا

شمار سبحہ مرغوب بتِ مشکل پسند آيا/ تماشائے بيک کف بردنِ  صد دل پسند آيا

 

بسکہ دُشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا

آدمي کو بھي ميسر نہيں انساں ہونا

يعني کمالِ  انسانيت کے مرتبہ پر پہنچنا سہل نہيں ہے -

گريہ چاہے ہے خرابي مرے کاشانہ کي

در و ديوار سے ٹپکے ہے بياباں ہونا

ٹپک رہا ہے يعني ظاہر ہورہا ہے اور ٹپکنے کي لفظ گہر کے لئے اور گريہ کے ساتھ بھي بہت ہي مناسبت رکھتي ہے  :

لفظ يہ کہ تازہ است بمضموں برابر است

وائے ديوانگي شوق کہ ہر دم مجھ کو

آپ جانا اُدھر اور آپ ہي حيراں ہونا

ہر دم يعني ہر مرتبہ سانس لينے ميں اُس مبداء حيات و وجود کي طرف دوڑتا ہوں اور اپني نارسائي سے حيران ہوکر رہ جاتا ہوں -

جلوہ از بسکہ تقاضائے نگہ کرتا ہے

جوہر آئينہ بھي چاہے ہے مژگاں ہونا

يعني اُس کا جلوۂ حسن يہ کہہ رہا ہے کہ مجھے ديکھو تو آئينہ چاہتا ہے کہ آنکھ بن جائے اور جوہر يہ چاہتا ہے کہ پلکيں بن جائيں اور آئينہ سے آنکھ کي تشبيہ مضمون مشہور ہے اور يہاں آئينہ سے آئينہ فولادي مراد ہے کہ جوہر اسي ميں ہوتے ہيں -

عشرتِ  قتل گہ اہل تمنا مت پوچھ

عيد نظارہ ہے شمشير کا عرياں ہونا

يعني قتل گاہ ميں عشاق کو ايسي مسرت حاصل ہے کہ شمشير کو عرياں ديکھ کر وہ جانتے ہيں کہ ہلال عيد کا نظارہ دکھائي ديا لفظ ہلال تنگي وزن سے نہ آسکا اور شعر کا مطلب ناتمام رہ گيا -

لے گئے خاک ميں ہم داغ تمنائے نشاط

تو ہو اور آپ بصد رنگ گلستاں ہونا

يعني ہم داغ ليکے چلے اب تجھے باغ باغ ہونا مبارک ہو اور يہي محاورہ ہے باغ باغ ہونے کي جگہ پر گلستاں ہونا خالص مصنف کا تصرف ہے -

عشرتِ  پارۂ دل زخم تمنا کھانا

لذتِ  ريش جگر عرق نمکداں ہونا

دونوں مصرعوں ميں فعل ’ ہے ‘ محذوف ہے -

کي مرے قتل کے بعد اُس نے جفا سے توبہ

ہائے اُس زود پشيماں کا پشيماں ہونا

يعني لہو ديکھتے ہي رحم آگيا کہ يہ ميں نے کيا کيا ، نہ غصہ آتے دير لگي نہ پشيمان ہوتے دير لگي اور ممکن ہے کہ زود پشيماں طعن و طنز سے کہا ہو يعني جب کام اختيار سے باہر ہوچکا جب رحم آيا کيا جلد پشيمان ہوا -

حيف اُس چار گرہ کپڑے کي قسمت غالب

جس کي قسمت ميں ہو عاشق کا گريباں ہونا

يعني اگر ہجر ہے تو وہ آپ چاک کرے گا اور اگر وصل ہے تو شوخي معشوق کے ہاتھوں پر پرزے اُڑجائيں گے -

پيشکش: شعبہ تحرير و پيشکش تبيان