• صارفین کی تعداد :
  • 4567
  • 9/9/2012
  • تاريخ :

نوجوانوں کے اصلاح کي ضرورت

نوجوان

معاشرہ ميں نوجوانوں کي طاقت

تمہارے ہاتھ تمہارے پاۆں غرض ايک ايک عضو اللہ کي مرضي کا تابع بن جائے- سب سے بڑھ کر تمہارا دل جو تمام آرزوۆں ، تمناۆں اور خواہشات کا منبع اور مرکز ہے وہ اللہ کا مطيع اور فرماں بردار بن جائے تو پھر تمہيں خود کو خوش کرنے کے ليے کسي ويلنٹاين ڈے کي ضرورت محسوس نہ ہوگي کہ اللہ اور اس کے پيارے رسول  کي سچي محبت کا راز پالينے کے بعد کسي اور کي محبت کي ضرورت اور گنجائش باقي نہيں رہتي-

ہمارے عقائد کي درستگي کي روح عشقِ رسول صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم ميں پنہاں ہے- علامہ اقبال (رح) نے فلسفہ اسلام کو فقط تھيوري کے طور پر بيان کيا اور علماء کرام  نے پوري دنيا ميں يہ بات ثابت کر دي کہ اسلامي نظام نفاذ کے قابل ہے- جب بھي اسلامي  معاشرے پر اسلامي قوانين کا نفاذ ہو گا وہ دنيا کے سامنے ايک کامياب معاشرے کي شکل اختيار کر جائے گا-

مسلمان سينکڑوں برس پوري دنيا پر حکومت کرتے رہے اس کي وجہ فقط عشق مصطفي صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم کي دولت ہے- جب تک يہ دلوں ميں زندہ رہي مسلمان غالب رہے- آج اگر ہم ايک بار پھر اسي عشق مصطفي- صلي اللہ عليہ و آلہ و سلم کي روح اپنے سينوں ميں زندہ کر ليں تو امتِ مسلمہ پھر سے پوري دنيا پر غالب آ سکتي ہے اور پھر دنيا کي کوئي طاقت مسلمانوں کو شکست نہيں دے سکتي-

اللہ کے حضور دعا ہے کہ مجھے اور آپ سب کو دين کا صحيح شعور عطا فرمائے اور شيطان کي راہ پر چلنے اور اسکا آلہ کار بننے سے محفوظ رکھے اور يہود ونصاري کي پيروي کرنے، ان کي روش اور ان کي رسم ورواج اپنانے سے محفوظ و مامون رکھے- آمين ثم آمين-

شعبۂ تحرير و پيشکش تبيان