• صارفین کی تعداد :
  • 1944
  • 9/5/2012
  • تاريخ :

موجودہ دور ميں دفاع پاکستان

دفاع پاکستان

يوم دفاع   پاکستان کا انعقاد

جنگ ستمبر ميں پاکستاني قوم کا کردار

جنگ ستمبر 1965 کا پس منظر

يوم دفاع پاکستان کي  اہميت

يوم دفاع پاکستان سے سبق

6 ستمبر پاکستاني تاريخ کا اہم دن

يوم دفاع پاکستان  اور موجودہ پاکستان

آج وطن عزيز جن حالات سے دوچار وہ انتہائي تشويش ناک ہيں - اندروني اور بيروني طور پر دشمنان پاکستان ہماري جڑيں کھوکھلي کرنے ميں مصروف عمل ہيں، ايک طرف بھارت ہے جس کو چين نصيب نہيں، دوسري جانب افغان سرحد پر استعماري قوتيں اسلامي جمہوريہ کے خلاف سازشيں کرنے ميں مصروف ہيں- اندروني طور پر قبائلي علاقوں ميں اپني ہي فوج اپني ہي عوام کے خلاف برسرپيکار ہے- بلوچستان ميں ہماري اپني کوتاہيوں کے باعث آزادي کي تحريک دن بدن زور پکڑ رہي ہے- خودکش حملوں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ ہنوز جاري ہے- مہنگائي بام عروج پر پہنچ چکي ہے-اور حکمران اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہيں-

امريکہ بہادر پاکستان کے اندر تک گھس آيا ہے، بدنام زمانہ 148بليک واٹر 147 امريکي سفارتخانے کي زير سرپرستي مصروف ہے- پاکستان کي سالميت کا ضامن ايٹمي پروگرام خطرات ميں گھرتا جا رہا ہے اور ہم سوئے ہوئے ہيں-

ان مشکل حالات ميں ضروري ہو گيا ہے کہ ايک بار پھر اسي جذبے کے ساتھ دفاع وطن کے لئے اٹھ کھڑے ہوں- وہي جرات اور بہادري، وہي عزم و استقلال اور وہي جہد مسلسل ہمارا زاد راہ ہو- اس سے ايک طرف ہم بيروني دشمن کا منہ توڑ جواب دينے کے لئے تقويت حاصل کريں تو دوسري جانب اندروني مشکلات کا مقابلہ کرنے ميں تحمل و برداشت کا مظاہرہ کريں- تاکہ ہماري طرف سے اٹھنے والا کوئي جذباتي قدم دشمن کو فائدہ نہ دے-

آزادي بہت بڑي نعمت ہے اور نعمت قرباني مانگتي ہے- جتني بڑي نعمت ہو اتني بڑي قرباني ہوتي ہے - ہمارے اسلاف نے قربانياں ديں جس کے نتيجے ميں ہم آج آزاد فضا ميں جي رہے ہيں- دنيا کے نقشے پر ايک آزاد وطن اور آزاد قوم کے طور پر پہچانے جاتے ہيں- ليکن وقت گزرنے کے ساتھ جيسے جيسے قرباني کا جذبہ ماند پڑتا ہے اسي طرح آزادي کا تصور بھي دھندلاتا جاتا ہے-

بدقسمتي سے آج ہم اسي دور سے گزر رہے ہيں- ہم نے قرباني سے انحراف کيا تو دشمنوں نے ہر محاذ سے ہماري آزادي کو چيلنج کر ديا- ڈرون حملوں سے لے کر اسلام آباد ميں امريکہ کے 200گھر کرائے پر لينا، بليک واٹر کي کاروائياں، بلوچستان ميں آزادي کي تحريک، سرحد کي صورتحال اسي سلسلے کي کڑياں ہيں-

آئيے مل کر عہد کريں کہ وطن عزيز پر کبھي آنچ نہيں آنے ديں گے- اپنے اپنے دائرہ کار ميں رہ کر وطن عزيز کي فلاح اور دفاع کے لئے کردار ادا کريں گے- اور اپنے قول و فعل سے کوئي ايسا کام نہيں کريں گے جس سے وطن عزيز کي عزت پر حرف آ سکے-

خون دل دے کے نکھاريں گے رخ برگ گلاب

ہم نے گلشن کے تحفظ کي قسم کھائي ہے

پيشکش : شعبہ تحرير و پيشکش تبيان