• صارفین کی تعداد :
  • 1674
  • 9/5/2012
  • تاريخ :

يوم دفاع پاکستان سے سبق

یوم دفاع پاکستان

6 ستمبر پاکستاني تاريخ کا اہم دن

يوم دفاع پاکستان  اور موجودہ پاکستان

طاقت کے نشے سے چور بھارت پاکستان کو دنيا کے نقشے سے مٹانے کے لئے آيا تھا ليکن ہمشہ کے لئے ناکامي کا بد نما داغ اپنے سينے پر سجا کر واپس گيا- وہ شايد اس بات سے بھي واقف نہيں کہ جو زمين شہداءکے لہو سے سيراب ہوتي ہے وہ بڑي ذرخيز اور بڑي شاداب ہوتي ہے- اس کے سپوت اپني دھرتي کي طرف اٹھنے والي ہر انگلي کو توڑنے اور اس کي طرف ديکھنے والي ہر ميلي آنکھ کو پھوڑنے کي صلاحيت رکھتے ہيں- جان وار ديتے ہيں ليکن وطن پر آنچ نہيں آنے ديتے- اور اس کا بہترين مظاہرہ 6ستمبر 1965ءکو کيا گيا، انتہائي بے سرو ساماني کے عالم ميں بھي جرات و بہادري کي وہ درخشاں مثاليں قائم کي گئيں کہ تاريخ ميں سنہري حروف سے لکھي جائيں گي-

يوم دفاع پاکستان  ہر قسم کے تعصبات کو پاک کرکے، مسلمانوں کے باہم اتحاد و يگانگت کا عملي مظہر  ہے  جس نے پاکستاني قوم کا سر فخر سے بلند کر ديا تھا- آج سواليہ نشان ہے کہ وہ پاکستان جس کو اسلام کا قلعہ کہا گيا تھا، لساني منافرت، عصبيت، و بد امني کي آگ ميں کيوں جل رہا ہے؟ آج پاکستان کي شناخت  بدعنوان ملک کي بن گئي ہے- کسي بھي ملک ميں  دفاع قومي سلامتي  کو ادلين ترجيح حاصل ہوتي ہے مگر افسوس فوجي آمريت و مداخلت نے سب سے زيادہ دفاع ہي کو نقصان پہنچايا ہے- ہر طبقہ غيرمطمئين ہے-  ايک مدت  کے بعد بھي پاکستان سخت اقتصادي گرداب ميں ہے- بغض، عناد، کينہ پروري، آپس کي نااتفاقي نے مسلمانوں کو ٹکڑوں ميں بانٹ ديا ہے- مسلم قوميت کي بنياد رنگ، نسل، علاقہ اور زبان سے ماورا محض دين اسلام کي بنياد پر ہے جو انہيں آپس ميں جوڑے رہنے  کے بعد سيسہ پلائي ديوار بنا ديتي ہے  اور جس کا عملي مظہر  6 ستبر کا وہ سنہرا دن تھا جس ميں محض جذبہ ايماني  کے ذريعے بھارت کے شب خون کا منہ توڑ جواب ديا گيا تھا اور آج دين اسلام سے دوري نے قوميت کي بنياد کو دين کے بجائے رنگ، نسل، زبان، علاقہ بنا کر مسلمان کو مسلمان کا دشمن بناديا ہے-

پيشکش : شعبہ تحرير و پيشکش تبيان