• صارفین کی تعداد :
  • 900
  • 9/5/2012
  • تاريخ :

6 ستمبر پاکستاني تاريخ کا اہم دن

یوم دفاع پاکستان

يوم دفاع پاکستان  اور موجودہ پاکستان

قوموں اورملکوں کي تاريخ ميں کچھ دن ايسے ہوتے ہيں جو عام ايام کے برعکس بڑي قرباني مانگتے ہيں- يہ دن فرزندان وطن سے حفاظت وطن کے لئے تن من دھن کي قرباني کا تقاضا کرتے ہيں، ماۆں سے ان کے جگر گوشے اور بوڑھے باپوں سے ان کي زندگي کا آخري سہارا قربان کرنے کامطالبا کرتے ہيں-قرباني کي لازوال داستانيں رقم ہوتي ہيں، سروں پر کفن باندھ کر سرفروشان وطن رزمگاہ حق و باطل کا رخ کرتے ہيں ،آزادي کو اپني جان و مال پر ترجيح دے کر ديوانہ وار لڑتے ہيں، کچھ جام شہادت نوش کرکے امر ہو جاتے ہيں اور کچھ غازي بن کر سرخرو ہوتے ہيں- تب جا کر کہيں وطن اپني آزادي، وقار اور عليحدہ تشخص برقرار رکھنے ميں کامياب ہوتے ہيں-

يہ ايام فيصلہ کن ہوتے ہيں، اگر قرباني کا حق ادا نہ کيا جائے، جان و مال کو وطن پر ترجيح دي جائے، ماں کي ممتا اپنے جگر گوشے کو قربان کرنے سے گريزاں ہو، بوڑھا باپ اپنا اور خاندان کا سہارا کھونے کے لئے تيار نہ ہو تو پھر وطن اپنا وجود کھو بيٹھتے ہيں، قوميں تاريخ کا حصہ اور پارينہ قصہ بن جاتي ہيں، اور آزادي کي کے بجائے غلامي کي زندگي قوموں کا مقدر بن جاتي ہے-

ايسا ہي ايک دن وطن عزيز پاکستان پر بھي آيا جب بھارت نے اپنے خبث باطن سے مجبور ہو کر ستمبر 1965ءکو پاکستان پر شب خون مارا- بھارت کا خيال تھا کہ راتوں رات پاکستان کے اہم علاقوں پر قبضہ کر ليں گے اور ناشتے ميں لاہور کے پائے کھائيں گے- ليکن انہيں اندازہ نہيں کہ شير سويا ہوا ہو پھر بھي شير ہي ہوتا ہے- افواج پاکستان اور عوام پاکستان نے مل کر ديوانہ وار دشمن کا مقابلہ کيا- سروں پر کفن باندھ کر دشمن سے بھڑ گئے، جسموں سے بارود باندھ کر ٹينکوں کے آگے ليٹ گئے، عوام نے اپنا سب کچھ دفاع وطن کے لئے قربان کر ديا- اور ہندو بنيے کے ناپاک عزائم کو رزق خاک بنا ديا -

پيشکش : شعبہ تحرير و پيشکش تبيان