• صارفین کی تعداد :
  • 1436
  • 8/25/2012
  • تاريخ :

شيعہ نسل کشي ميں رياستي ادارے ملوث ہيں

شیعہ نسل کشی میں ریاستی ادارے ملوث ہیں

اسلام آباد ميں احتجاجي مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ايم ڈبليو ايم پنجاب کے ڈپٹي سيکرٹري جنرل کا کہنا تھا کہ ملک بھر ميں اہل تشيع ميں سخت بے چيني، تشويش اور اضطراب پايا جاتا ہے اور رياستي اداروں سے ان کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے-

اسلام ٹائمز-  مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے مرکزي سيکرٹري جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفري کي اپيل پر ملک بھر ميں يوم جمعہ کو يوم احتجاج کے طور پر منايا گيا، اسلام آباد ميں مجلس وحدت مسلمين ضلع اسلام آباد کے زير اہتمام سانحہ بابوسر ٹاپ کيخلاف مرکزي امام بارگاہ اثناء عشري جي سکس ٹو سے ريلي نکالي گئي جو چائنہ چوک پہنچ کر اختتام پذير ہو گئي- مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے ڈپٹي سيکرٹري جنرل علامہ اصغر عسکري کا کہنا تھا کہ حکومت کو شايد حالات کي سنگيني کا احساس ہي نہيں، ملک بھر ميں اہل تشيع ميں سخت بے چيني، تشويش اور اضطراب پايا جاتا ہے اور رياستي اداروں سے ان کا اعتماد اٹھتا جا رہا ہے- يہ امر انتہائي افسوسناک ہے کہ حکومت قاتلوں کو پکڑنے کي بجائے گلگت بلتستان ميں پرامن احتجاج کا راستہ روکنے کے ليے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہي ہے، کيا اہل تشيع کا خون اس قدر ارزاں ہے کہ جنگلي موروں کے مرنے پر پوري رياست حرکت ميں آ جاتي ہے، جبکہ کوئٹہ سے لے کر گلگت بلتستان تک سينکڑوں افراد کے قتل عام پر جوں تک نہيں رينگتي-

ان کا کہنا تھا کہ اخباري بيانات ميں بڑے بڑے وعدے کيے جاتے ہيں ليکن عملي طور پر ايک بھي وعدہ پورا نہيں کيا جاتا، اس کي واضح مثال يہ ہے کہ سي ون تھرٹي سروس کو دو روز بعد ہي بند کر ديا گيا، سينکڑوں طلبہ اور مريض، گلگت اور راولپنڈي ميں پھنسے ہوئے ہيں اور وہ سفر نہيں کر سکتے، علامہ اصغر عسکري نے کہا کہ ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہيں کہ آنے والے دنوں ميں اگر کوئي قدم اٹھتا نظر نہ آيا تو ملک گير احتجاجي تحريک چلائي جائے گي جو احتجاجي دھرنے اور اسلام آباد کي جانب ملين مارچ سميت کوئي بھي شکل اختيار کر سکتي ہے-

مظاہرين سے خطاب کرتے ہوئے ضلع اسلام آباد کے سيکرٹري جنرل علامہ فخرعلوي کا کہنا تھا کہ حکومت اور رياستي اداروں کي مسلسل چشم پوشي ثابت کرتي ہے کہ وہ شيعہ نسل کشي ميں ملوث ہيں- انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان و مال کي حفاظت ميں مکمل طور پر ناکام ہوچکي ہے، عوام ميں دن بدن اضطراب بڑھتا جارہا ہے-

مقررين کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روز ميں سانحہ ميں ملوث افراد کيخلاف کارروائي عمل نہ لائي گئي تو ملت تشيع ملک بھر سے اسلام آباد کي طرف مارچ کرے گي- ملک بھر ميں جاري شيعہ نسل کشي کيخلاف واضح مۆقف اپنانے پر مقررين نے ايم کيو ايم کے سربراہ الطاف حسين کے کردار کو بھي سراہا-